جموں//
سی پی آئی کے سیکریٹری یوسف تاریگامی کا کہنا ہے کہ موجودہ بجٹ اجلاس کے دوران اہم مسائل پر ٹھوس پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت ہے ۔
تاریگامی نے کہاکہ جیلوں میں بند پڑے نوجوانوں کے کیسوں پر نظر ثانی کی جانی چاہئے ۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
کمیونسٹ لیڈر نے کہاکہ موجودہ بجٹ اجلاس کے دوران سرکار کو چاہئے کہ وہ لوگوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرئے ۔
تاریگامی نے کہاکہ اسمبلی میں اہم مسائل پر کھل کر بات چیت ہونی چاہئے تاکہ لوگوں کو انصاف مل سکے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر میں بے روزگاری نے سنگین رخ اختیار کیا ہوا ہے ، نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی خاطر سرکار کو زمینی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔
جیلوں میں بند پڑے نوجوانوں کے کیسوں پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تاریگامی نے کہاکہ ہر کسی کو انصاف ملنا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر سرکار کو ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔