سرینگر/ 28 فروری
وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر، جموں قومی شاہراہ برف جمع ہونے اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل کےلئے بند ہے ۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ سرینگر، جموں قومی شاہراہ کو رامسو اور قاضی گنڈ کے درمیان برف جمع ہونے اور ناشری اورنویوگ ٹنل کے درمیان چٹانیں اور مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بٹوٹ ، ڈوڈہ روڈ بھی راگی نالہ پر چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کے لئے بند ہے ۔
حکام نے بتایا کہ سری نگر لیہہ شاہراہ، مغل روڈ، سنتھن روڈ اور چمبا، بھدرواہ روڈ مسلسل بند ہیں۔بتادیں کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جموں و کشمیر میں وسیع پیمانے پر برف باری اور بارشیں ہوئیں۔
اس دوران وادی کشمیر میں خراب موسمی صورتحال سری نگر ہوائی اڈے پر جمعہ کو فلائٹ آپریشن میں تاخیر کا باعث بن گیا۔
ائیرپورٹ حکام نے بتایا کہ شبانہ برف و باراں کے باعث سری نگر ہوئی اڈے پر جمعہ کی صبح فلائٹ آپریشن تاخیر کا شکار ہوا۔انہوں نے کہا کہ جمعہ کو دہلی سے آنے والی پہلی فلائٹ نے 11 بجکر 12 منٹ پر ہوائی اڈے پر لینڈ کیا جس کے ساتھ ہی فلائٹ آپریشن بحال ہوا۔
ادھر وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر ، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے ۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ سرینگر، جموں قومی شاہراہ کو رامسو اور قاضی گنڈ کے درمیان برف جمع ہونے اور ناشری اورنویوگ ٹنل کے درمیان چٹانیں اور مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کے موسمی صورتحال میں بتدریج بہتری واقع ہونے کا امکان ہے ۔