جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر میں جاری برفباری اور بارشوں سے بارشوں کی۸۰ فیصد کمی گھٹ کر۶۵فیصد رہ گئی

جموں صوبے میں۶۷فیصد بارش کی کمی ریکارڈ‘جاری بارشوں اور برفباری سے بارشوں کا خسارہ مزید کم ہونے کا امکان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-28
in اہم ترین
A A
کشمیر:جنوری کو پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر//
وادی کشمیر میں جاری برف و باراں سے گرچہ بارشوں کی کمی مکمل طور پر پوری نہیں ہوئی ہے تاہم اس میں کافی حد تک بہتری واقع ہوئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں موجودہ موسمی صورتحال سے بارشوں کی۸۰فیصد کمی اب۶۵فیصد رہ گئی ہے ۔
محکمہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ کشمیر میں رواں سیزن کے دوران یعنی یکم جنوری سے۲۷فروری تک بارش کی ۶۳فیصد کمی جبکہ صوبہ جموں میں۶۷فیصد بارش کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ توسیعی رینج پیش گوئی(ای آر ایف) کے مطابق۲۷فروری سے۶مارچ تک معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں جبکہ ۶مارچ سے۱۳مارچ تک معمول کے قریب بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔
محکمے کے مطابق گذشتہ ہفتے یعنی۲۱فروری سے۲۷فروری تک وادی کے دس اضلاع میں اوسطاً ۷۳ء۳۷ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کے مطابق ۷۶ء۲۹ملی میٹر ریکارڈ ہونی چاہئے تھی اس طرح بارش معمول سے۷۸ء۲۶فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے ۔
سرینگر میں۲۱سے۲۷فروری تک۵ء۲۵ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی۷ء۲۴ملی میٹر بارش سے۳فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے ۔
اس دوران جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ۲ء۳۲ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی۹ء۲۴ملی میٹر بارش سے۲۹فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے ۔
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں اس ایک ہفتے کے دوران۵ء۳۲ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی ۲ء۴۲ملی میٹر کی بارش سے۳۰فیصد کم ریکارڈ ہوئی ہے ۔
ضلع پلوامہ میں۱ء۲۷ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی۵ء۱۳ملی میٹر کی بارش سے۱۰۱فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے اسی طرح ضلع شوپیاں میں۵ء۱۷ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی۲ء۲۵ملی میٹر سے۳۱فیصد کم ریکارڈ ہوئی ہے ۔
وسطی ضلع ضلع بڈگام میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران۷ء۱۱ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی۹ء۲۷ملی میٹر کی بارش سے۵۷فیصد کم ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ ضلع گاندربل میں۹ء۴۴ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی۷ء۲۶ملی میٹر کی بارش سے۶۸فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے ۔
شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں۲۱سے۲۷فروری کے دوران۵ء۶۶ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی۲ء۴۲ملی میٹر کی بارش سے۵۸فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے ۔
ضلع بارہمولہ میں اس دوران۶۱ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی۱ء۳۳ملی میٹر کی بارش سے۸۴فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ ضلع بانڈی پورہ میں۴ء۵۸ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی۹ء۳۳ملی میٹر کی بارش سے۷۲فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے ۔
وادی کشمیر کے رواں سیزن کے دوران یعنی یکم جنوری سے ۲۷فروری تک اوسطاً۳۵ء۶۶ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی بارش سے۲۷ء۶۳فیصد کم ریکارڈ ہوئی ہے ۔
سرینگر میں یکم جنوری سے۲۷فروری تک۱ء۵۱ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی۶۹ء۱۸۰ملی میٹر کی بارش سے۷۲فیصد کم ریکارڈ ہوئی ہے ۔
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اس مدت کے دوران۵ء۵۶ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی۲ء۱۷۱ملی میٹر کی بارش سے۶۷فیصد کم ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ ضلع کولگام میں۹ء۶۰ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی۴ء۳۰۴ ملی میٹر بارش سے۸۰فیصد کم ریکارڈ ہوئی ہے ۔
ضلع پلوامہ میں اس دوران۵ء۴۵ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی۵ء۱۰۵ملی میٹر بارش سے ۵۱فیصد کم ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ ضلع شوپیاں میں۷ء۳۱ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی۴ء۱۲۵ ملی میٹربارش سے ۷۵فیصد کم ریکارڈ ہوئی ہے ۔
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں یکم جنوری سے۲۷ فروری تک۷ء۲۸ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہلے جو معمول کی۲ء۱۴۶ملی میٹر بارش سے۸۰فیصد کم ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ ضلع گاندربل میں۸۹فیصد بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی۱ء۱۸۱ملی میٹر بارش سے۵۱فیصد کم ریکارڈ ہوئی ہے ۔
شمالی ضلع کپوارہ میں اس مدت کے دوران۶ء۱۱۰ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی۱ء۲۱۴ملی میٹرمیٹر بارش سے۴۸فیصد کم ریکارڈ ہوئی ہے ۔
ضلع بارہمولہ میں اس دوران۳ء۱۰۴ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی۶ء۲۰۴ملی میٹربارش سے ۴۹فیصد کم ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ ضلع بانڈی پورہ میں۲ء۸۵ملی میٹرا بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی۱ء۱۷۰ملی میٹر بارش سے۵۰فیصد کم ریکارڈ ہوئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ جموں کے دس اضلاع میں۲۱سے۲۷فروری تک اوسطاً ۸۸ء۴۰ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی۳۲ء۳۸کی بارش سے۶۸ء۶ فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے ۔
جموں صوبے میں یکم جنوری سے۲۷فروری تک اوسطاً۹۴ء۷۱ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی۵۳ء۲۱۷ملی میٹر کی بارش سے۹۲ء۶۶فیصد کم ریکارڈ ہوئی ہے ۔
دریں اثنا وادی میں جاری برف و باراں سے لوگوں خاص طور پر کسانوں کے دل باغ باغ ہوئے ہیں۔خشک موسم صورتحال سے جہاں وادی میں کئی چشمے سوکھ گئے ہیں وہیں اس دوران کئی علاقوں کے جنگلوں میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں سال رواں کے پہلے ڈیڑھ ماہ کے دوران بارش کی۷۹فیصد کمی ریکارڈ ہوئی تھی جبکہ اس دوران جموں میں بارش کی ۸۴فیصد کمی درج ہوئی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہمارا اتحاد آپ کے ملک کے لیے ایک غنیمت ہے”: یورپی یونین کا ٹرمپ کو جواب

Next Post

ریاستی درجے کی بحالی کا وعدہ ضرور پورا کیا جائیگا : مرکزی وزیراٹھوالے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
پر امن اور ترقی یافتہ جموں کشمیر‘ مرکزی حکومت کی تر جیح :اٹھوالے

ریاستی درجے کی بحالی کا وعدہ ضرور پورا کیا جائیگا : مرکزی وزیراٹھوالے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.