سرینگر//
وادی کشمیر کی منفرد ثقافتی دولت اور تاریخی ورثے کو ظاہر کرنے والا روایتی شکارا مارچ منعقد کیا گیا جس میں ڈل جھیل میں سیاح محظوظ ہوئے۔
سرینگر ہیریٹیج فیسٹیول کے دوسرے روز شکارہ مارچ ضلع انتظامیہ سرینگر کی ایک پہل ’سون میراث‘ کے موقع پر کیا گیا۔
ضلع انتظامیہ سرینگر کی جانب سے اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس کے تعاون سے منعقدہ اس تقریب کا مقصد نوجوان نسل کو سرینگر کے شاندار ثقافتی ورثے اور روایات کی اقدار سے واقف کرانا تھا۔
تقریب کے دوران سیاحوں اور مقامی لوگوں نے ڈل جھیل میں فلوٹنگ مارکیٹ کے براہ راست مظاہرے کو سراہا جو ماضی کی کشمیری ثقافت کا زندہ ثبوت پیش کرتے تھے ، جب مقامی کسان اور کاریگر اپنی مصنوعات اور دستکاریوں کو براہ راست اپنی کشتیوں سے فروخت کرتے تھے۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر سید احمد کٹاریہ، ضلع انتظامیہ سرینگر اور آئی جی این سی اے کے دیگر سینئر افسران اور عہدیدار بھی موجود تھے۔