جموں//
جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے تھانہ منڈی علاقے میں ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے تھانہ منڈی علاقے میں ایک گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
متوفی کی شناخت گلزار حسین ساکن پلنگر تھانہ منڈی جبکہ زکؐی کی شناخت مہیب ولد سکندر کے طور پر کی گئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔