کراچی//سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو ٹیم سے باہر کرنے کے بعد تباہی شروع ہوئی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے 32 سالہ سابق فاسٹ بولر محمدعامر نے کہا کہ 2019ء میں رن ریٹ پر ون ڈے ورلڈ کپ سے باہر ہوئے ، واپس آئے تو مکی آرتھر کو ہٹایا، پھر مجھے، سرفراز احمد، عماد وسیم، حارث کو نکالا، اصل جو کباڑہ شروع ہوا وہ وہاں سے شروع ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانچ، چھ کھلاڑیوں میں سے دو ایسے ہیں جو چھ سو بار ٹیم سے باہر گئے ہیں اور پھر واپس آئے ہیں۔
محمد عامر نے کہا کہ کوچنگ میں دو تین سال پہلے جو باہر تھے انہیں دوبارہ لایا گیا اور پھر وہ جتنا کباڑہ کرکے گئے ہیں اب آپ کو دوبارہ ڈومیسٹک میں جانا پڑے گا۔
سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر نے کہا کہ ٹیم کا کمبی نیشن ایسے ٹھیک نہیں ہوگا کہ پی ایس ایل میں پرفارم کیا ہے تو ٹیم میں شامل کرلیا۔
احمد شہزاد نے کہا کہ جو آپ ان 6 سے 8 کھلاڑیوں سے توقع کررہے ہیں وہ کسی اور سے کرلیں تو شاید نتیجہ بہتر آجائے۔