کٹھوعہ//
جموں کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں پیر کے روز ایک نجی کار سے ۳۵ لاکھ روپے ضبط کرنے کے بعد ایک شخص کو پوچھ تاچھ کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔
ایک ہفتے کے اندر پنجاب کی سرحد سے متصل ضلع میں ایک کار سے نقد رقم ضبط کرنے کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔
۱۸ فروری کو لکھن پور میں ایک کار کے اندر سے۳۶ء۳ کروڑ روپے ضبط کرنے کے بعد کشمیر کے دو نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔
تازہ ترین معاملے میں پولیس کی ایک پارٹی نے جموں پٹھان کوٹ ہائی وے پر بگھتھالی گاؤں میں دہلی رجسٹریشن نمبر والی ایک کار کو روکا اور ۳۵لاکھ۸ہزار۸۰۰ روپے سے بھرا ایک بیگ ضبط کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ گاڑی میں موجود ایک اور شخص کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا گیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کو مطلع کردیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔