اتوار, ستمبر 20, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

آتشزدگی کی وارداتوں میں جسمانی طور معذور کی موت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-21
in تازہ تریں
A A
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۲۱فروری

وادی کشمیر کے بارہمولہ اور سری نگر اضلاع میں آتشزدگی کی الگ الگ وارداتوں میں ایک 24 سالہ جسمانی طور معذور نوجوان کی جھلس کر موت واقع ہوئی جبکہ ایک کمرشل عمارت سمیت 5 رہائشی مکان خاکستر ہوگئے ۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے بنر بٹہ پورہ علاقے میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایک یک منزلہ مکان سے آگ نمو دار ہوئی۔

متعلقہ

’فن انسان کے اندرونی شعور کی بیداری کا دروازہ کھولتا ہے‘

قائد حزبِ اختلاف کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ مکان میں ایک جسمانی طور معذور نوجوان پھنس گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آگ کے شعلے اس قدر تیز تھے کہ گھر والے لاکھ کاوشوں کے باوصف بھی اس کو باہر نہ نکال سکے جس کے نتیجے میں اس کی مکان میں ہی جھلس کر موت واقع ہوئی۔متوفی کی شناخت زبیر احمد کے طور پر کی گئی ہے ۔

حکام نے بتایا کہ متوفی کی لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کےلئے گورنمنٹ میڈکل کالج بارہمولہ منتقل کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔

دریں اثنا سری نگر کے بہوری کدل علاقے میں جمعہ کی علی الصبح آگ کی ایک اور واردات میں ایک پانچ منزلہ کمرشل عمارت سمیت5 رہائشی مکان خاکستر ہوگئے ۔

متعلقہ محکمے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آگ کو قابو میں کرنے کے لئے فائر ٹنڈرس کو جائے واردات پر بھیج دیا گیا تاہم آگ کے شعلوں نے چشم زدن میں متصل واقع مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔انہوں نے کہا کہ آگ کو قابو میں کرکے مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں تاہم اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان اور بھارت کے درمیان فلیگ میٹنگ آج ہوگی

Next Post

وادی میںبرفباری اور بارشوں کے بعد موسم میں بہتری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں میں ’ٹی بی مکت بھارت ابھیان۱۰۰روزہ مہم‘ کا آغاز،
اہم ترین

’فن انسان کے اندرونی شعور کی بیداری کا دروازہ کھولتا ہے‘

2026-09-20
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

قائد حزبِ اختلاف کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ

2026-09-20
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

وزیراعلیٰ کی ’وکست بھارت‘ مالیاتی کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں شرکت

2026-09-20
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

ڈوڈہ میں بولیرو گاڑی الٹنے سے ڈرائیور ہلاک، پانچ زخمی

2026-09-20
ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ
اہم ترین

ایل پی جی سبسڈی:یکم اکتوبر سے رعایتی ری فل کے لیے آدھار بایومیٹرک تصدیق لازمی

2026-09-20
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
اہم ترین

قرہ کی قیادت میں جموں میں کانگریس  کا بی جے پی کے  خلاف احتجاج

2026-09-20
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
اہم ترین

این سی کی لیجسلیچر پارٹی کا اجلاس آج سری نگر میں

2026-09-20
محبوبہ کی بیٹی التجا کو دو سال معیاد والا پاسیورٹ جاری
اہم ترین

التجا مفتی کی قیادت میں  ریزرویشن پالیسی کے  خلاف پی ڈی پی کا احتجاج

2026-09-20
Next Post
کشمیر میں موسم خشک‘شبانہ درجہ حرارت ایک بار نمایاں گراوٹ

وادی میںبرفباری اور بارشوں کے بعد موسم میں بہتری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.