جموں//
جموںکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے گھومٹ علاقے میں ایک نوجوان کی لاش پرا سرار حالت میں برآمد کی گئی ۔
اطلاعات کے مطابق جموں کے گھومٹ میں ہوٹل کمرے سے۲۲سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کی ہے ۔
ہوٹل کے منیجر ہوشیار سنگھ نے کہاکہ کل شام دس بجے دو نوجوان جسویر سنگھ اور سنجیو کمار ساکنان نوشہرا راجوری نے ہوٹل میں ٹھرانے کی کی خاطر ایک کمرا بک کیا۔
سنگھ نے کہاکہ نوجوانوں کے آدھار کارڈ اور دوسرے لوازمات پورے کرنے کے بعد انہیں کمرے کی چابی فراہم کی گئی۔
منیجر کے مطابق جمعرات کی صبح جسویر سنگھ نامی ۲۲سالہ نوجوان کی لاش پر اسرار حالت میں پائی گئی جس کے بعد پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی۔
ان کے مطابق لاش کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا جہاں پر پوسٹ مارٹم کی کارروائی جاری ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔