کپورتھلہ ///
ایک کشمیری شال بیچنے والے سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے شال اور کچھ نقدی چھین لی۔
یہ واقعہ پیر کی شام کو اس وقت پیش آیا جب کپواڑہ کا رہائشی فرید احمد بجاڑ شال بیچنے جا رہا تھا۔
اپنی شکایت میں بجاڑ نے کہا کہ ڈاکو ۲۵ ہزار روپے مالیت کی شال‘۸ ہزار روپے نقد اور ان کا موبائل فون چھین کر لے گئے۔ ڈاکوؤں کے ساتھ ہاتھا پائی کے دوران اسے معمولی چوٹیں بھی آئیں۔
پولیس نے بتایا کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ایک ماہ کے اندر کپورتھلہ میں اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ ۱۸ جنوری کو کشمیری شال بیچنے والے محمد شفیع کو تین افراد نے پیٹا اور لوٹ لیا۔ ملزمان کو بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔