ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سونہ مرگ مارکیٹ میں آگ کی ہولناک واردات میں۵۰ دکانیںخاکستر

’آگ ایک ہوٹل عمارت سے نمودار ہو کر آس پاس پھیل گئی ‘گیس سلنڈرپھٹنے سے آگ شدت اختیار کر گئی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-09
in اہم ترین
A A
سونہ مرگ مارکیٹ میں آگ کی ہولناک واردات ،50 دکانیںخاکستر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

سرینگر//
سیاحتی مقام سونہ مرگ میں ہفتے کی شام ہوٹل عمارت سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً پورے مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ آگ کی اس واردات میں متعدد دکانیں ، ریسٹورینٹ ، کمرے نما ہوٹل اور دیگر ڈھانچے تباہ ہوئے ہیں۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار کے مطابق ابتدائی طورپر آگ کی اس واردات میں۵۰کے قریب دکانیں ،ریسٹورینٹ ، کمرے اور دیگر ڈھانچے خاکستر ہوئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہجوم نے گاندربل ہیڈ کواٹر کی فائر اینڈ ایمرجنسی گاڑی اور دو انجنوں کو نقصان پہنچا یا۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کی شام چھ بجکر ۲۰منٹ پر سیاحتی مقام سونہ مرگ کے مین مارکیٹ سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً متعدد عمارتوں اور دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی ، فوج اور پولیس کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی تاہم کئی گیس سلنڈر زور دار دھماکوں سے پھٹنے کی وجہ سے آگ نے شدت اختیار کی۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی کی ایک گاڑی سات بجکر پانچ منٹ پر جائے موقع پر پہنچی لیکن تب تک آگ نے سنگین ر خ اختیار کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں۵۰کانیں اور متعدد ریسٹوریٹ اور کمرے نما ہوٹل خاکستر ہوئے ہیں۔
ان کے مطابق سال ۲۰۰۸میں بھی سونہ مرگ کا مین مارکیٹ آگ کی بھیانک واردات میں پوری طرح سے تباہ ہوا تھا، اس وقت کی حکومت نے سونہ مرگ میں فائر سروس سٹیشن کھولنے پر رضا مندی جتائی لیکن آج تک یہ وعدہ وفا نہیں ہو سکا۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ سرکار نے بھی سونہ مرگ میں فائر سروس اسٹیشن قائم کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم اس سرکار نے بھی یہ وعدہ پورا نہیں کیا اور آج آگ کی واردات میں پورا مارکیٹ تباہ ہو کررہ گیا۔
دریں اثنا فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ سونہ مرگ کے مین مارکیٹ میں آگ بجھانے کی کارروائی جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ سات فائر ٹینڈر اس وقت جائے موقع پر ہے تاکہ آگ پر قابو پایا جاسکے۔
آگ سے ہوئے نقصان کے بارے میں جب عہدیدار سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہاکہ مارکیٹ کی پوری شاپنگ لائن آگ کی لپیٹ میں آچکی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق ۵۰کے قریب ڈھانچے جن میں دکانیں، ریسٹورینٹ، چھوٹے ہوٹل اور کمرے شامل ہیں خاکستر ہوئے ہیں۔
مذکورہ آفیسر کے مطابق آگ بجھانے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہی اس حوالے سے مکمل جانکاری فراہم کی جاسکتی ہے۔
ان کے مطابق جائے موقع پر موجود لوگوں نے فائر اینڈ ایمرجنسی کی گاڑی اور دو انجنوں کو نقصان پہنچایا جبکہ وہ آگ بجھانے کی کارروائی میں بھی رخنہ ڈال رہے ہیں۔
یہ رپورٹ فائل کرنے تک سونہ مرگ کے مین مارکیٹ میں آگ بجھانے کی کارروائی جاری تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہلی میں بی جے پی کی واپسی‘عآپ کو شکست

Next Post

18 فروری تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں: محکمہ موسمیات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
وادی میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج

18 فروری تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں: محکمہ موسمیات

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.