نئی دہلی//سپریم کورٹ نے سنبھل میں جائیدادوں کو منہدم کرنے کے حکم کی مبینہ طور پر خلاف ورزی کرنے کے الزام میں متعلقہ افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کی درخواست کو جمعہ کو خارج کر دیا۔جسٹس بی آر گوئی اور کے ونود چندرن کی بنچ نے عرضی پر غور کرنے سے انکار کرتے ہوئے عرضی گزار محمد غیور کے لیے پیش ہونے والے وکیل سے کہا کہ وہ ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔
بنچ نے کہا-‘‘ہمیں لگتا ہے کہ اس معاملے کو ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے ۔ اس لیے ، ہم درخواست گزار کو دائرہ اختیار والی ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی آزادی کے ساتھ موجودہ عرضی کو نمٹا تے ہیں’’۔
عدالت عظمیٰ نے کہا کہ 13 نومبر 2024 کے اپنے فیصلے میں اس نے آزادی دی تھی کہ اگر کوئی خلاف ورزی ہوتی ہے تو دائرہ اختیار رکھنے والی ہائی کورٹ شکایت پر غور کرنے کا حق رکھتی ہے ۔