جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نائیجیریا کے اسکول میں شدید آگ۔ 17 بچے جاں بحق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-08
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

ابوجا///
نائیجیریا کے شمال مغربی ریاست زمفارا کے علاقے کوارا نمودا میں ایک اسلامی اسکول میں آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 17 بچے جاں بحق ہو گئے، جبکہ 17 دیگر شدید زخمی ہیں۔ نائیجیریا کی قومی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (این ای ایم اے) نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ بدھ کے روز لگی، جس وقت اسکول میں تقریباً 100 طلبہ موجود تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جھلسے ہوئے بچوں کو مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا ہے، جبکہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔
نائیجیریا کی ایمرجنسی ایجنسی نے کہا کہ حکام نے جمعرات کو تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس حادثے کے اسباب کا تعین کیا جا سکے۔
نائیجیریا کے صدر بولا ٹینوبو نے جاں بحق بچوں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور تعلیمی اداروں میں حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کے منتظمین پر زور دیا کہ وہ طلبہ کی سلامتی کو اولین ترجیح دیں۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائیجیریا میں اسکولوں میں آگ لگنے کے واقعات عام نہیں، تاہم ماضی میں پیش آنے والے ایسے حادثات کے لیے حکومت کو موردِ الزام ٹھہرایا گیا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومت 2014 میں متعارف کرائی گئی محفوظ اسکول اقدام (سیف اسکول انیشیٹیو) پر مؤثر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہی ہے۔
صدر ٹینوبو نے حکومتی ریگولیٹری اداروں کو اسکولوں میں حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا کے مضافاتی علاقے میں ایک اسکول میں نصب دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کے دھماکے میں دو افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سنبھل میں توڑ پھوڑ: سپریم کورٹ نے افسروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی عرضی کو خارج کر دیا

Next Post

ٹرمپ کا انٹرنیشنل کریمنل کورٹ پر بڑا وار۔ حکام پر ویزا پابندیاں عائد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
سعودی عرب نے ہر قسم کا ویزا رکھنے والوں کو عمرے کی اجازت دے دی
عالمی خبریں

سعودی ریلوے نے حج سیزن کے منصوبے کا اعلان کر دیا

2025-05-08
امریکا: طیارے میں دورانِ پرواز شدید جھٹکے، 36 مسافر زخمی
عالمی خبریں

امریکی لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں گر ا

2025-05-08
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

ہمارے پاس حماس کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے: اسرائیل

2025-05-07
عالمی خبریں

بچوں کے کم کھلونے رکھنے کے ٹرمپ کے بیان پر مائیک پینس کا ردعمل

2025-05-07
Next Post
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط

ٹرمپ کا انٹرنیشنل کریمنل کورٹ پر بڑا وار۔ حکام پر ویزا پابندیاں عائد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.