ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بارہمولہ: سیکورٹی چیک کو مبینہ طور پر نظر انداز کرنے پر فوج کی فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور ہلاک

سیاسی جماعتوں کی مذمت /ٹرک ڈرائیور اگر سنگل پر نہیں رکا تو ٹائروں پر گولیاں چلائی جاسکتی تھیں : بخاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-07
in اہم ترین
A A
بارہمولہ میں سیکورٹی چیک کو مبینہ طور پر نظر انداز کرنے پر فوج کی فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر///
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جمعرات کے روز سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ (ناکہ) کو مبینہ طور پر نظر انداز کرنے پر سوپور سے تعلق رکھنے والا ایک ٹرک ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیب کے ڈبوں سے بھری ایک گاڑی کو سکیورٹی فورسز کی جانب سے لگائے گئے ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ تاہم گاڑی حکم کی تعمیل کرنے میں ناکام رہی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ شروع کردی۔
حادثے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ متوفی کا پوسٹ مارٹم جاری ہے اور اس کے پس منظر اور ممکنہ محرکات کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہے۔
متوفی کی شناخت۳۵ سالہ وسیم مجید میر ولد عبدالمجید میر ساکن گوری پورہ درپورہ بومائی سوپور کے طور پر کی گئی ہے۔
واقعہ کے حوالے سے فوج نے جاری ایک بیان میں کہا ہے’’۵فروری۲۰۲۵ کو دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بارے میں ایک خاص انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز نے ایک موبائل وہیکل چیک پوسٹ (ایم وی سی پی) قائم کی تھی‘‘۔
بیان کے مطابق’’ایک تیز رفتار مشکوک سول ٹرک کو دیکھا گیا۔ چیلنج کیے جانے پر ٹرک بار بار وارننگ کے باوجود نہیں رکا بلکہ چیک پوسٹ کو عبور کرتے ہوئے اس کی رفتار مزید تیز ہو گئی۔ چوکس فوجیوں نے۲۳ کلومیٹر سے زیادہ وقت تک گاڑی کا تعاقب کیا۔ ٹائروں پر گولیاں چلائی گئیں جس کی وجہ سے گاڑی کو سنگراما چوک پر رکنا پڑا۔ تفصیلی تلاشی کے نتیجے میں زخمی ڈرائیور کو فوری طور پر سیکورٹی فورسز نے جی ایم سی بارہمولہ منتقل کیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا‘‘۔
فوج کے مطابق ’’مکمل طور پر بھرے ٹرک کو قریبی پولیس اسٹیشن بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کی تحویل میں موجود ٹرک کی تفصیلی تلاشی جاری ہے اور مشتبہ شخص کے پس منظر کے بارے میں تفتیش جاری ہے۔‘‘
دریں اثنا جموںکشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری کا کہنا ہے کہ بارہ مولہ میں ٹرک ڈرائیور کی ہلاکت کے معاملے میں اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہئے ۔
بخاری نے کہاکہ اگر ٹرک ڈرائیور سنگل پر نہیں رکا تو ٹائروں پر بھی گولیاں چلائی جاسکتی تھیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ جاں بحق نوجوان کے اہل خانہ کو انصاف ملنا چاہئے ۔
ان باتوں کا اظہار اپنی پارٹی کے صدر نے سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ بارہ مولہ میں ٹرک ڈرائیور کی ہلاکت افسوسناک ہے اور اس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہئے ۔
بخاری نے کہاکہ جس جگہ ناکہ بٹھایا گیا تھا وہاں پر ہر سو فوج تعینات تھی اس صورت میں ڈرائیور کے بھاگنے کے امکانات معدوم تھے ۔انہوں نے کہاکہ اگر ڈرائیور سنگل پر نہیں رکا تو فوج کو ٹائروں پر گولیاں چلانی تھیں ۔ان کے مطابق معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہئے تاکہ اہل خانہ کو انصاف مل سکے جبکہ متاثرین کو فوری طورپر معاوضہ بھی ملنا چاہئے ۔
انجینئر رشید کی بھوک ہڑتال کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں بخاری نے کہاکہ پانچ لاکھ لوگوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے انجینئر رشید کی رہائی عمل میں لائی جانی چاہئے ۔
اپنی پارٹی کے صدر نے کہا’’میں وزیر داخلہ امیت شاہ سے اپیل کرتاہوں کہ انجینئر رشید کے معاملے میں انسانی تقاضوں کوپورا کرکے انہیں ضمانت دیدنی چاہئے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ میں۴منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

Next Post

کانگریس کیلئے یہ’فیملی فرسٹ‘ہمارے لئے یہ ’نیشن فرسٹ‘ ہے:وزیر اعظم مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
وکست بھارت کے خواب کےلئے ہم کئی سالوں تک رہیں گے: وزیر اعظم مودی

کانگریس کیلئے یہ’فیملی فرسٹ‘ہمارے لئے یہ ’نیشن فرسٹ‘ ہے:وزیر اعظم مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.