لندن//
بین الاقوامی شہرت یافتہ پرتگال کے نامور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 40 سال کے ہو گئے۔
فٹبال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ کرسٹیانو رونالڈو نے زندگی کی 40 بہاریں دیکھ لیں اور وہ آج بھی فٹبال کی دنیا پر حاوی نظر آتے ہیں۔
سالگرہ کے موقع پر فٹبالر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔
دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے کروڑوں مداحوں کے ساتھ اپنی گرل فرینڈ اور فیملی کی تصویر شیئر کی ہے۔
کیریئر کے دوران 900 گول کرنے والے پہلے فٹبالر نے اپنی پوسٹ میں صارفین کا سالگرہ کی مبارک باد دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں نے 40 ویں سالگرہ خاندان اور دوستوں کے ساتھ گزاری ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی 40 ویں سالگرہ کے دن کو خوش گوار قرار دیا ہے۔