بانہال//
جموں سرینگر قومی شاہراہ پر شراب کی بوتلوں سے بھرا ایک ٹرک سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔
یہ حادثہ رام بن ضلع میں بیٹری چشمہ کے قریب اس وقت پیش آیا جب اس کے ڈرائیور‘ رفاقت کھٹانہ نے ایک موڑ پراپنا کنٹرول کھو دیا۔ پولیس نے بتایا کہ ٹرک جموں سے سرینگر جا رہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک ۳۰۰ فٹ گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں یاسر علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور سمیت دو دیگر افراد جنید اور ذاکر حسین کو ریسکیو اہلکاروں نے تشویشناک حالت میں بچا کر اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔