پونچھ//
جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب دو الگ الگ مقامات پر جنگلات میں آگ لگنے کی وجہ سے دراندازی کی روک تھام کے نظام کا حصہ کئی بارودی سرنگیں پھٹ گئیں۔
عہدیداروں نے بتایا کہ مینڈھر کے دھاری دبسی جنگل اور مانکوٹ سیکٹر میں سونا گلی میں آج سہ پہر آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے نصف درجن سے زیادہ بارودی سرنگ کے دھماکے ہوئے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ دھماکوں میں کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
سرحد پار سے دہشت گردوں کو اس طرف دراندازی سے روکنے کے نظام کے تحت ایل او سی کے ساتھ آگے کے علاقوں میں بارودی سرنگوں کی بھرمار ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ آگ اب بھی بھڑک رہی ہے اور آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
جموں و کشمیر میں گزشتہ کچھ دنوں سے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے سبزہ زار کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
گزشتہ پانچ دنوں میں جنگلات میں آگ لگنے کے کم از کم آٹھ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے زیادہ تر جموں کے پیر پنجال علاقے میں پیش آئے ہیں۔
۲۵جنوری کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے خریو پامپور کے باتھن وائلڈ لائف علاقے میں آگ لگنے سے کئی درخت وں کو نقصان پہنچا تھا۔