کینبر//آسٹریلیا کے بلائنڈ ٹیم اوپنر اسٹیفن نیرو نے منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف 309 رنز بنا کر بلائنڈ ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
نیرو نے شا پارک میں کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں 140 گیندوں پر 309 رنز بنائے جس میں انہوں نے 49 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ نیرو کے پاس 40 اوور کے بلائنڈ ون ڈے میں سب سے زیادہ انفرادی ا سکور کا ریکارڈ ہے جو اس سے قبل پاکستان کے مسعود جان کے پاس تھا۔ جان نے 1998 میں منعقدہ پہلے بلائنڈ ورلڈ کپ میں 262 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔
منگل کو کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے سامنے 40 اوورز میں 542 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں کیویز 272 رنز پر آل آؤٹ ہو گئے۔
منگل کے مقابلے میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے سامنے 40 اوور میں 542 رنز کا ہدفت رکھا،جس کے جواب میں کیوی ٹیم 272رنز پر ہی آل آؤٹ ہوگئی۔