ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بھنڈارہ دھماکہ: مہلوکین کے اہل خانہ کا احتجاج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-28
in قومی خبریں
A A
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

بھنڈارہ کے جواہر نگر آرڈننس فیکٹری میں ایک روز قبل ہوئے دھماکے میں ۸؍ملازمین کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ نے سنیچر کی صبح سےفیکٹری کے باہرشدید احتجاج کیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ مہلوکین کے ورثا کو معائوضہ اور ملازمت دی جائے۔ احتجاج کے دوران بات بگڑ گئی، حتیٰ کہ کمپنی کے افسران کی پٹائی کر دی گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کمپنی کی لاپروائی اور افسران کی من مانی کی وجہ سے ملازمین کی جان گئی۔ کشیدگی کے پیش نظر موقع پر پولیس کی بھاری نفری بلائی گئی تھی۔ اس دوران کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے، رکن پارلیمان پرشانت پڈولے، رکن اسمبلی نریندر بھونڈیکر اور ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ نورالحسن نے جائےاحتجاج کا دورہ کیا۔
اطلاع کے مطابق بھنڈارہ کے جواہر نگر آرڈننس فیکٹری دھماکے کے مہلوکین کی لاشوں کو لے کر ساہولی گاؤں والے آرڈننس فیکٹری کے سامنے صبح ہی سے احتجاج کر رہے تھے۔ ان میں مہلوکین کے اہل خانہ بھی تھے۔ اس دوران جب فیکٹری کے جنرل منیجر اور اعلیٰ افسران نے لاش کے قریب پہنچنے کی کوشش کی تو مشتعل گاؤں والوں اور ان مظاہرین کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔ موقع پر موجود پولیس نے بیچ بچاؤ کرکے افسران کو اپنی حفاظت میں فیکٹری کے دفتر تک پہنچایا۔ مہلوکین کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ کمپنی ہمیشہ لاپروائی کرتی ہے اور فیکٹری میں افسران کی من مانی چلتی ہے۔ کمپنی کے ایک ملازم نے میڈیا کو بتایا کہ یہ سلسلہ کئی سال سے جاری ہے۔ سینئر افسران کو بار بار آگاہ کیا گیا اور درخواست بھی دی گئی کہ ٹرینی ملازمین کو فیکٹری کے حساس یونٹ میں کام کرنے نہ بھیجا جائے۔ لیکن حکام ان ٹرینی ملازمین کو دباؤ میں رکھتے ہیں۔ کسی نے اعتراض کیا تو انہیں دھمکی دی جاتی ہےکہ `اگر کام کرنا چاہتے ہو تو کرو، نہیں تو نوکری چھوڑ دو۔ مجبوراًان ٹرینی ملازمین کو اصول کے برخلاف کام کرنا پڑتا ہے۔ بتادیں کہ اس دھماکے میں بطور ٹرینی کام کررہے ۲۰؍سالہ انکیت بارئی کی موت کے بعد دیگر ملازمین میں شدید غصہ ہے۔ رات دیر گئے کئی ملازمین نے ساہولی پولیس اسٹیشن میں فیکٹری افسران کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔ سنیچر کی صبح ہی سے علاقے میں کشیدگی تھی اور لاشوں کے ساتھ فیکٹری کے باہر احتجاج شروع تھا۔ احتجاج کے دوران کشیدگی اور ہاتھاپائی تو ہوئی لیکن بات چیت کے بعد آرڈیننس مینوفیکچرنگ کے جنرل منیجر نے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے مہلوکین کو ۳۰؍لاکھ روپے کی مالی امداد اور متوفی کے خاندان کے ایک فرد کو ملازمت دینے کا وعدہ کیا جس کے بعد احتجاج واپس لے لیا گیا۔
 اور لاشوں کی آخری رسومات ادا کی گئی۔
بھنڈارہ کے رکن اسمبلی نریندر بھونڈیکر نے بھی فیکٹری کا دورہ کیا اور وہاں احتجاج کر رہے مہلوکین کے اہل خانہ کو سمجھانے کی کوشش کی۔ بھونڈیکر نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ وہ مہلوکین کے خاندانوں کو انصاف دلائیں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک کی حفاظت کرنے والے سپاہیوں کو شہید کا جو درجہ دیا جاتا ہے، وہی درجہ اسلحے کی تیاری کے دوران ہلاک ہونے والے ملازمین کو بھی دیا جانا چاہئے اور انہیں حکومت کی طرف سے تمام سہولیات کا فائدہ ملنا چاہئے۔ اس موقع پر کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے، اور رکن پارلیمان پرشانت پڈولے بھی موجود تھے۔ ان لیڈران کی مداخلت کے بعد کمپنی کے افسران اور مہلوکین کے اہل خانہ کے درمیان سمجھوتہ ہوا جس کے بعد احتجاج ختم کیا گیا۔
……..
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یکساں سیول کوڈ کو نافذ کرنے کا وقت آگیا ہے : دھنکڑ

Next Post

کیجریوال کے کہنے پر امرتسر میں بابا صاحب امبیڈکر کا مجسمہ توڑا گیا: بی جے پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے نِیٹ-یو جی 2025 کے نتائج کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا

2025-07-05
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
Next Post

کیجریوال کے کہنے پر امرتسر میں بابا صاحب امبیڈکر کا مجسمہ توڑا گیا: بی جے پی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.