سرینگر//
منشیات کے خلاف وسیع پیمانے پر جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے سرینگر میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن خانیار کی ایک ٹیم نے بشمبر نگر علاقے میں ایک معمول کی گشت کے دوران دو مشتبہ افراد کو روکا جو وہاں گھوم رہے تھے ۔
ترجمان نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے کافی مقدار میں ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد دونوں کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت عمران احمد گنائی ولد غلام محمد گنائی ساکن نئی بستی اننت ناگ اور عابد حمید نندا ولد عبدالحمید نندا ساکن داگ پورہ کھنہ بل اننت ناگ کے طور پر کی گئی ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس اسٹیشن خانیار میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمے درج کئے گئے اور اس ضمن میں مزید تحقیقات شروع کی گئی۔