نئی دہلی//) آؤٹ آف فارم ہندوستانی بلے باز شبھمن گل نے 23 جنوری سے بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کرناٹک کے خلاف پنجاب کے چھٹے راؤنڈ رنجی ٹرافی میچ کے لیے اپنی دستیابی کی تصدیق کی ہے۔
پنجاب نے رنجی ٹرافی کے چھٹے راؤنڈ کے لیے ٹیم کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اگر گل پنجاب کی ٹیم میں واپس آتے ہیں تو انہیں رنجی کی تاریخ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی اور پنجاب کے کوچ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا۔
ہندوستانی ٹیم کو موسم گرما میں انگلینڈ کے دورے پر پانچ ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں۔ ٹیم میں واپسی کے لیے گل کو اپنی فارم بہتر کرنی ہو گی۔ گل آخری بار 2022 میں رنجی ٹرافی میں پنجاب کے لیے کھیلے تھے۔ پنجاب اس وقت گروپ اے میں پانچ میچوں میں واحد جیت کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے ٹاپ کھلاڑیوں کو بین الاقوامی میچوں کے بعد اپنی متعلقہ ریاستوں کی ٹیموں کے لیے کھیلنے کے لیے دستیاب کرائے جانے کی بات کہی ہے۔