جنوری//
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ جموں کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ کے ساتھ سوموار کو سونمرگ روانہ ہوئے جہاں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ زیڈ موڑ ٹنل کے افتتاح میں شرکت کی۔
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا’’گلیشیئرز کے ذریعے سرینگر سے سونمرگ کیلئے ایک خوبصورت ہیلی فلائٹ۔ چیف منسٹر جموں کشمیر جناب عمرعبداللہ جی کے ہمراہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے ذریعہ تاریخی زیڈ موڑ ٹنل کے افتتاح کے مقام پر پہنچے۔
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سونمرگ جاتے ہوئے وزیر اعلی عمر عبداللہ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی۔