منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

وزیر اعظم نے سب کہا سوائے…؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-01-14
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

ایسا لگ رہا تھا کہ کشمیر آنے سے پہلے وزیر اعظم مودی جی نے کم از کم ایک کلو گڑ کھایا ہو گا کہ… کہ سونمرگ میں زیڈ موڑ ٹنل کے افتتاح کے بعد مودی جی نے جلسہ عام سے خطاب میں ایسی میٹھی میٹھی باتیں کیں کہ …کہ ان میں شہد جیسی مٹھاس تھی… ان کی ساری باتیں سننے میں مزہ آیا… لطف آیا … وزیر اعظم نے وہ ساری باتیں کیں جو انہیں کہنی تھیں… انہوں نے وہ سب کچھ کہا جو ان کی سرکار نے کشمیر… جموںکشمیر میں کیا … دس برسوں میں کیا… اور ان کی باتیں سن کر ہمیں لگا … یہ لگا کہ ملک بھلے ہی ۲۰۴۷ میں وکست دیش بن جائے گا… ترقی یافتہ ملک بن جائیگا… اپنا کشمیر تو بن گیا ہے وکست جموںکشمیر بن گیا ہے… ترقی یافتہ بن گیا ہے…یقین کریں وزیر اعظم صاحب کی باتیں سن کرہمارے منہ میں پانی آرہا تھا… رشک ہو رہا تھا… اس سے پہلے کہ یہ رشک حسد میں بدل جاتا … ہمیں یاد آگیا ہے کہ ارے صاحب ہم بھی تو اسی کشمیر کے واسی ہیں… ہم بھی تو اسی کشمیر میں رہ رہے ہیں‘ جس کشمیر اور اس کی ترقی ‘ خوشحالی‘ امن ‘ ترقی‘سیاحت ‘ ٹنلوں ‘سڑکوں ‘ پلوں ‘ ٹرینوں ‘ بسوں ‘ روپ وییوں ‘ ایمز ‘ سنٹرل یونیورسٹیوں ‘ آئی آئی ٹیز‘ آئی ایم سی کی بات کررہے ہیں…مودی جی کررہے ہیں۔ جب یقین ہوا کہ واقعی میں ہم اسی جموںکشمیر کے واسی ہیں تو ہمیں اطمینان سا آگیا … یہ اطمینان اس وقت فخر میں بدل گیا جب وزیر اعظم نے جموںکشمیرکو ملک کا تاج قرار دیا … اس فخر پر ہم اس وقت ہم ناز کرنے لگ گئے جب مودی جی نے یقین دیا … جموںکشمیر کو یقین دلایا کہ ’مودی آپ کے ساتھ ہیں‘… اس سے زیادہ وزیر اعظم کو کچھ کہنے کی ضرورت تھی اور نہ ہمیں کچھ سننے کی… ہاں… ہاں ایک شخص کو ایک بات … وزیر اعظم مودی جی سے ایک بات… مزید ایک بات سننے کی ضرورت تھی… گرچہ ان جناب نے وزیر اعظم کو بڑے مودبانہ الفاظ اور مہذبانہ لہجے میں اُس بات کو یاد بھی دلایا… لیکن… لیکن وزیر اعلیٰ‘عمرعبداللہ کی شاید آج قسمت اچھی نہیں تھی کہ… کہ انہیں وہ بات سننے کو نہیں ملی جو یہ سننا چاہتے تھے… وزیر اعظم کے منہ سے سننا چاہتے…کوئی غم نہیں ‘ کوئی مسئلہ نہیں… وزیر اعلیٰ اپنا دل چھوٹا نہ کریں… صبر کریں کہ وہ ’مناسب‘ دن بھی آئے گا … جب وزیر اعلیٰ وہ بات وزیر اعظم کے منہ سے سنیں گے جس کے بارے میں مودی جی نے آج بات… براہ راست بات کرنا بھی ضروری نہیں سمجھا … بالکل بھی نہیں سمجھا ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بستیوں کو اُجاڑنے کے لئے بلڈوزر کا استعمال

Next Post

چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقا کے اسکواڈ کا اعلان، دو اہم فاسٹ بولرز کی واپسی

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ (کل) کھیلا جائے گا

چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقا کے اسکواڈ کا اعلان، دو اہم فاسٹ بولرز کی واپسی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.