اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

وزیر اعظم نریندر مودی نے سونمرگ میںزیڈ موڑ ٹنل کا افتتاح کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-13
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وزیر اعظم نریندر مودی نے سونمرگ میںزیڈ موڑ ٹنل کا افتتاح کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

سونمرگ/۱۳جنوری
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوموار کو جموں و کشمیر کے سونمرگ علاقے میں اسٹریٹجک طور پر اہم زیڈ موڑ ٹنل کا افتتاح کیا جو اس سیاحتی مقام کو سال بھر قابل رسائی بنائے گا۔
2700 کروڑ روپے کے اس پروجیکٹ کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر اعظم ٹنل کے اندر گئے اور پروجیکٹ کے عہدیداروں سے بات چیت کی۔ انہوں نے تعمیراتی کارکنوں سے بھی ملاقات کی جنہوں نے سرنگ کو مکمل کرنے کے لئے سخت حالات میں احتیاط سے کام کیا۔
افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر نتن گڈکری، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور چیف منسٹر عمر عبداللہ بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم صبح10.45 بجے سرینگر پہنچے اور پھر افتتاح کے لئے سونمرگ چلے گئے۔انہوں ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کیا۔
پچھلے سال ستمبر-اکتوبر میں اسمبلی انتخابات کے بعد جموں و کشمیر کا یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔
وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں گگن گیر اور سونمرگ کے درمیان 6.5 کلومیٹر طویل دو رخی سڑک سرنگ ہنگامی حالات کے لئے 7.5 میٹر کے متوازی راستے سے لیس ہے۔
سطح سمندر سے 8650 فٹ کی بلندی پر واقع یہ سرنگ سرینگر اور سونمرگ کے درمیان لیہہ کے راستے میں ہر موسم میں رابطے کو بہتر بنائے گی اور لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کے خطرے والے راستوں کو بائی پاس کرے گی۔
اس سے پہلے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کو لے جانے والا خصوصی طیارہ سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کے تکنیکی علاقے میں پیر کی صبح اتر گیا اور اس کے بعد وزیر اعظم ائیر فورس کے ایک ہیلی کاپپٹر میں سونہ مرگ کےلئے روانہ ہوا ۔
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری اتوار کو تقریب کے لیے سری نگر پہنچے ۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ بھی افتتاحی تقریب میں شامل ہو رہے ہیں۔
دریں اثنا وزیر اعظم کا خطاب سننے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ ٹھٹھرتی سردیوں کے باوجود صبح سویرے ہی سونہ مرگ پہنچ گئے ہیں۔
صبح سویرے سے ہی سینکڑوں ایس آر ٹی سی بسوں اور نجی گاڑیوں میں لوگوں کو سونہ مرگ کی طرف لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
سونہ مرگ کے گگن گیر علاقے کے قریب واقع تقریب کے مقام کو وزیر اعظم کے استقبال کے لیے بڑے ہورڈنگز، رنگ برنگے بینرز اور پوسٹروں سے مزین کیا گیا ہے ۔
ذرائعنے کہا کہ یہ ٹنل سری نگر اور لیہہ کے درمیان سفر کے وقت میں کمی کا باعث بن جائے گی اور اس سے تھاجیواس گلیشئر تک بہتر رسائی اور سندھ دریا پر وائٹ واٹر رافٹنگ کی سہولت فراہم ہوگی۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ ٹنل اسٹراٹیجک لحاظ سے ایک اہم منصوبہ ہے جو سال بھر ہر موسم میں رابطہ فراہم کرے گا۔
اس ٹنل میں مین ٹنل، متوازی ایمرجنسی سرنگ اور ہوا کی نکاسی کے لئے بھی سرنگ شامل ہے ۔
دریں اثنا وزیر اعظم کے دورے پیش نظر سری نگر سمیت وادی میں سیکورٹی کے کڑی انتظامات کئے گئے ہیں۔
ضلع گاندربل کے سونہ مرگ اور گگن گیر کو فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کیا گیا ہے اور گگن گیر کے پہاڑی علاقوں میں بھی این ایس جی کمانڈوز کے ساتھ ساتھ فوج کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔
سونہ مرگ ، گگن گیر اورکنگن تک 20 کلومیٹر حدود علاقے کو سیکورٹی فورسز نے پوری طرح سے سیل کیا ہے اور ٹنل کے نزدیک کسی بھی عام شہری کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

زیڈ موڑ ٹنل کا افتتاح:مقامی لوگوں کو سیاحت کے فروغ کی امید

Next Post

جموں و کشمیر میں باقی ماندہ 80 فیصد دہشت گرد پاکستانی نڑاد ہیں: آرمی چیف

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
تازہ تریں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

2025-07-06
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
Next Post
جموں و کشمیر میں باقی ماندہ 80 فیصد دہشت گرد پاکستانی نڑاد ہیں: آرمی چیف

جموں و کشمیر میں باقی ماندہ 80 فیصد دہشت گرد پاکستانی نڑاد ہیں: آرمی چیف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.