سرینگر//
جموں کشمیر پیپلز کانفرنس (جے کے پی سی) کے سربراہ اور رکن اسمبلی سجاد لون نے حفاظتی خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے شمالی کشمیر کے ہندوارہ کے مرکزی بازار میں ڈیوائیڈرز کی تنصیب پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
لون نے حکام سے ان ڈیوائیڈرز کو فوری طور ہٹانے کی تاکید کی ہے ۔
اسمبلی رکن نے جمعہ کے روز ’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’ہندوارہ کے مین بازارمیں ڈیوائیڈر لگائے گئے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ ہندوارہ قصبے میں سڑکیں اتنی چوڑی نہیں ہیں کہ ڈیوائیڈرز کو بھی رکھ سکیں۔
لون نے کہا’’اس کی وجہ سے حادثات رونما ہوئے ہیں اور کل ایک نوجوان کو معجزانہ طور پر بچایا گیا‘‘۔انہوں نے کہا کہ ان ڈیوائیڈرز کو فوری طور پر ہٹانے کی ضرورت ہے ۔