ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اودھم پور بارہمولہ ریل لنک کاحفاظتی معائنہ شروع

دو روزہ معائنے کے پہلے روزریلوے سیفٹی کمشنر کا ریاسی ضلع میں کیبل اسٹیڈ ریل پل انجی کھڈ پل کا بھی دورہ کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-08
in اہم ترین
A A
ریلوے سیفٹی کمشنر کا اودھم پور بارہمولہ ریل لنک کا دو روزہ معائنہ شروع
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

دیشوال آج کٹرا،بانہال کی اسپیڈ ٹرائل سے قبل چناب پر بنے سب سے اونچے ریلوے پل کا دورہ کریں گے
جموں//
کمشنر آف ریلوے سیفٹی (ناردرن سرکل) دنیش چند دیشوال نے منگل کو اودھم پور،سرینگر،بارہمولہ ریلوے لنک (یو ایس بی آر ایل) پروجیکٹ کے ساتھ حال ہی میں مکمل ہونے والی ریلوے لائن کا دو روزہ قانونی معائنہ شروع کیا۔
وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے گزشتہ ماہ ریاسی کٹرا سیکشن کی تکمیل کا اعلان کیا تھا، جو ایک اہم پیش رفت ہے جو تقریبا تین دہائیوں کے شاندار کام کے بعد کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑ دے گی۔
دیشوال کا یہ دورہ وزیر اعظم نریندر مودی کے نئی دہلی سے جموں ریلوے ڈویڑن کا ورچوئل افتتاح کرنے کے ایک دن بعد ہوا ہے، جس سے ہندوستان کے شمالی علاقے میں ٹرین خدمات کے موثر انتظام کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
ریلوے حکام نے بتایا کہ سی آر ایس نے کٹراریاسی سیکشن کا قانونی معائنہ کیا اور آج صبح کٹرا پہنچنے کے فوراً بعد ریاسی ضلع میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل انجی کھڈ پل کا بھی دورہ کیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ دیشوال چہارشنبہ کی سہ پہر سی آر ایس اسپیشل کے ذریعہ کٹرا،بانہال کی اسپیڈ ٹرائل سے قبل دنیا کے سب سے اونچے ریلوے پل کوری میں چناب پر واقع محراب پل کا دورہ کریں گے۔
۴جنوری کو کٹرا،بانہال سیکشن پر ایک برقی ٹرین کا کامیاب آزمائشی سفر کیا گیا۔ ریلوے نے گزشتہ ماہ کے دوران ٹریک کے مختلف حصوں پر چھ تجربات کیے ہیں، جن میں انجی کھڈ پل اور چناب پل کے دو اہم سنگ میل بھی شامل ہیں۔
عہدیداروں نے کہا کہ سی آر ایس اپنے دو روزہ معائنے کے اختتام کے بعد ایک رپورٹ پیش کرے گا ، جو کشمیر کیلئے ٹرین خدمات شروع کرنے کے بارے میں مزید کارروائی کی رہنمائی کرے گی۔
کل ۲۷۲ کلومیٹر یو ایس بی آر ایل پروجیکٹ میں سے ۲۰۹ کلومیٹر مرحلہ وار شروع کیا گیا تھا جس میں۱۱۸ کلومیٹر قاضی گنڈ،بارہمولہ سیکشن کا پہلا مرحلہ اکتوبر ۲۰۰۹ میں شروع کیا گیا تھا، اس کے بعد جون ۲۰۱۳ میں۱۸کلومیٹر بانہال،قاضی گنڈ، جولائی ۲۰۱۴ میں۲۵ کلومیٹر اودھم پور،کٹرا اور پچھلے سال فروری میں۱ء۴۸ کلومیٹر طویل بانہال،سنگلدن حصہ شروع کیا گیا تھا۔
۴۶ کلومیٹر طویل سنگلدن،ریاسی سیکشن پر کام بھی پچھلے سال جون میں مکمل ہوا تھا ، جس سے ریاسی اور کٹرا کے درمیان کل ۱۷کلومیٹر کا حصہ باقی رہ گیا تھا اور یہ سیکشن بالآخر دسمبر ۲۰۲۴میں مکمل ہوا تھا۔
عہدیداروں نے کہا کہ کشمیر کو ٹرین کے ذریعے جوڑنے کا ڈریم پروجیکٹ ۱۹۹۷ میں شروع کیا گیا تھا اور ارضیاتی ، جغرافیائی اور موسمیاتی چیلنجوں کی وجہ سے کئی ڈیڈ لائنز سے محروم رہا ہے۔
وزیر اعظم‘ نریندر مودی نے پیر کو جموں ریلوے ڈویڑن کا ورچوئل افتتاح کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا تھا۔
مودی نے کہا کہ جموں ریلوے ڈویڑن کا افتتاح جموں کشمیر کے قومی ریلوے نیٹ ورک میں انضمام کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے بنیادی ڈھانچے اور رابطے کی ترقی میں ایک تاریخی سنگ میل ہے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ جموں ڈویڑن کے افتتاح نے آخر کار ہندوستانی ریلوے کو ایک عالمی رہنما بنا دیا ہے۔
تقریب کے دوران قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے جموں و کشمیر کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’’جموں و کشمیر کا قومی ریلوے نیٹ ورک میں انضمام ہندوستانی ریلوے کو کارکردگی ، رفتار اور مسافروں کے تجربے میں عالمی رہنما میں تبدیل کرنے کی سمت میں ایک یادگار قدم ہے‘‘۔
ان کاکہنا تھا کہ اودھم پور،سرینگر،بارہمولہ ریلوے لنک (یو ایس بی آر ایل) پروجیکٹ ایک تاریخی کامیابی ہے جو ہندوستان کی انجینئرنگ کی مہارت کو ظاہر کرتی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آج لوگوں کو پہلے سے بھی زیادہ ہیلنگ ٹچ کی ضرورت :محبوبہ

Next Post

ایچ ایم وی پی:مرکز کی یاستوں اور زیر انتظام علاقوں کو نگرانی اور چوکسی بڑھانے کی ہدایت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
ایچ ایم وی پی:مرکز کی یاستوں اور زیر انتظام علاقوں کو نگرانی اور چوکسی بڑھانے کی ہدایت

ایچ ایم وی پی:مرکز کی یاستوں اور زیر انتظام علاقوں کو نگرانی اور چوکسی بڑھانے کی ہدایت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.