بنگلورو// نئی آئی پی ایل فرنچائز گجرات ٹائٹنز کے کپتان ہاردک پانڈیا آئی پی ایل 2022 کے آغاز سے قبل پیر کوبنگلورو واقع نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں جاری ہندوستانی کیمپ میں شمولیت اختیار کی۔
کرک بز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر-نومبر میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد سے کرکٹ ایکشن سے باہر، ہندوستانی آل راؤنڈر گجرات ٹائٹنز میں دوبارہ شامل ہونے سے پہلے کچھ دنوں تک این سی اے میں رہیں گے۔ گجرات ٹائٹنز کے ایک ذریعہ نے اس بارے میں کہا، "ہاں، ہاردک بنگلور گئے ہیں۔ احمد آباد واپس آنے اور قرنطینہ جانے سے پہلے وہ کچھ دنوں کے لیے این سی اے میں رہیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ گجرات ٹائٹنز کی ٹیم اس وقت قرنطینہ سے گزر رہی ہے اور 17 مارچ سے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کرے گی۔ دریں اثنا، یہ بات سامنے آئی ہے کہ این سی اے میں جاری 10 روزہ کیمپ آج ختم ہو جائے گا، جس کے بعد بیشتر کھلاڑیوں کو اپنی اپنی آئی پی ایل ٹیموں میں شامل ہونے کی اجازت ہے۔ پانڈیا، تاہم، وہیں رہیں گے اور ممبئی انڈینس کے سوریہ کمار یادو کے ساتھ ٹریننگ کریں گے۔ وہیں کچھ دوسرے کھلاڑی این سی اے میں ریہیبلٹیشن کررہے ہیں۔
اس درمیان چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) نے کہا ہے کہ آئی پی ایل 2022 کے سیزن کے لیے ان کے آل راؤنڈر دیپک چاہر کی دستیابی کے تعلق سے ابھی بھی کوئی تصدیق نہیں ہے۔ آئی پی ایل نیلامی میں 14 کروڑ روپے میں خریدے گئے چاہر کو گزشتہ دنوں ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا کرناپڑاتھا۔ سی ایس کے کے سی ای او کاشی وشواناتھن نے ایک بیان میں کہا کہ سی ایس کے این سی اے سے مکمل رپورٹ ملنے کے بعد ہی ان پریا ان کے ممکنہ متبادل کے بارے میں کوئی فیصلہ کرے گا۔ اس وقت ہم متبادل کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں۔
سمجھا جاتا ہے کہ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل دراوڈ کے مشورے پراس کیمپ کواس سال آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی-20 ورلڈ کومد نظررکھتے ہوئے ہندوستانی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے بلایاگیا ہے۔ درحقیقت، ہندوستانی ٹیم انتظامیہ کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لینا چاہتی تھی اور دو ماہ طویل آئی پی ایل 2022 سیزن سے قبل انہیں اس کے مطابق مشورہ دینا چاہتی تھی۔
یہ بھی سمجھا جاتا ہے کہ ہاردک کو کیمپ میں بلانا دراوڈ کے منصوبے کا ایک حصہ ہے، جنہوں نے اکتوبر میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔