جموں//
جموںکشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹر۱ علاقے میں سی آر پی ایف کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) نے مبینہ طور پر اپنی ہی بندوق سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی تمام کر دی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کٹرا میں شری ماتا ویشنو دیوی کی طرف جانے والے تاراکوٹ راستے کے ساتھ ایک عارضی پکٹ میں تعینات سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار نے اپنے سینے پر گولی مار دی۔
ذرائو نے کہا کہ گولی کی آواز سنتے ہی اس کے ساتھی جائے واردات پر پہنچے اور اس کو خون میں لت پت مردہ پایا۔
متوفی اہلکارکی شناخت ۵۵سالہ راج ناتھ پرساد ساکن بہار کے طور پر کی گئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ تاہم یہ ابھی معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ مذکورہ اہلکار نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔