سرینگر//
سرینگر سے جموں کیلئے۵ جنوری کو ایک خصوصی معائنہ ٹرین چلائی جائے گی جو اس خطے کی ریلوے ترقی میں ایک تاریخی سنگ میل ہے۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ۶ جنوری کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جموں ریلوے ڈویڑن کے قیام کا اعلان کریں گے۔
اس تقریب میں جموں و کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی شرکت کریں گے۔
۵جنوری کو مرکزی وزیر ریل سرینگر ریلوے اسٹیشن اور کشمیر ریل پروجیکٹ کے یو ایس بی آر ایل سیکشن کا معائنہ کریں گے۔
اس کے علاوہ ۷؍ اور۸ جنوری کو سی آر ایس دنیش چند دیشوال کشمیر ریل پروجیکٹ کے ریاسی کٹرا سیکشن کا معائنہ کریں گے۔