سرینگر//
سرینگر پولیس نے لوگوں سے زبردستی پیسے اینٹھنے کے الزام میں تین افراد کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ۲۳دسمبر کو غلام محی الدین ولد غلام حسن شیخ ساکن فردوس آباد بٹہ مولو نے پولیس تھانہ مائسمہ میں تحریری طورپر رپورٹ درج کی کہ ۲۱؍اور ۲۲سمبر کی درمیانی شب جب وہ بڈشاہ چوک سری نگر کی طرف جارہا تھا تو اسی اثنا میں چند افراد نے اس پر حملہ کیا اور زبردستی پیسے لوٹ کر راہ فرار اختیار کی۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
پولیس بیان کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج اور ٹیکنیکل ثبوت و شواہد کی بنیاد پر تحقیقات ٹیم نے تین افراد جن کی شناخت اشفاق احمد ڈار عرف‘ عشہ موت’ ولد خورشید احمد ڈار ساکن نشاط خاکی محلہ سری نگر، طاہر احمد میر عرف ‘نائنٹین’ ولد ثنا اللہ میر ساکن بنگلہ دیش کالونی رعناواری حال پالپورہ نور باغ سری نگر اور ارسلان مشتاق واندرو عرف ‘کار ہول’ ولد مشتا ق احمد ساکن حسی بٹ رعناواری سری نگر کے بطور ہوئی کی گرفتار عمل میں لائی۔
پولیس کا کہنا ہے تینوں نے اپنا جرم قبول کیا ہے ۔