سرینگر//
انتظامیہ نے چہارشنبہ کے روز کٹرا،ریاسی ریل سیکشن پر کارگو سے بھری ایک ٹرین کا آزمائشی سفر کیا۔
انتظامیہ نے بتایا کہ ٹرین ریلوے ٹریک لائنوں پر استعمال ہونے والے پٹری کے پتھروں سے بھری ہوئی تھی۔
غور طلب ہے کہ کمشنر آف ریلوے سیفٹی، ناردرن سرکل، نئی دہلی۵ اور۶ جنوری کو اودھم پور،سرینگر،بارہمولہ ریل لائن پروجیکٹ کے سلسلے میں کٹرا،ریاسی ریل سیکشن کا قانونی معائنہ کریں گے۔
افسر افتتاحی تقریب سے قبل کشمیر ریل پروجیکٹ کے کٹرا،ریاسی سیکشن کے آخری سیفٹی ٹیسٹ کیلئے جموں کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں۔
عہدیداروں نے بتایا کہ کٹرا،ریاسی سیکشن کا لوڈ ٹیسٹ آنے والے دنوں میں متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وندے بھارت ٹرینیں اس ماہ کے آخر میں کشمیر،کنیا کماری پر آپریشن شروع کریں گی۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب وادی کشمیر کو ملک کے ریل گرڈ سے جوڑا جائے گا۔