نئی دہلی// جنوبی افریقہ نے دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں جمعرات کو کھیلے گئے ٹی 20 میچ کو ہندوستان کے 211 رن کے ہدف کو آسانی سے حاصل کر لیا
افریقہ نے بھلے ہی پانچ گیندیں باقی رہ کر میچ جیت لیا ہو، لیکن ہندوستانی ٹیم نے بلے بازی سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس میں اوپنر ایشان کشن نے 11 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 76 (48) رنز بنائے۔
میچ کے بعد جب ایشان کشن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ روہت شرما اور کے ایل راہل کی واپسی کے بعد خود کو ٹیم میں دیکھتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ٹیم انتظامیہ پر ہے اور جب بھی انہیں موقع ملے گا وہ اپنی پوری کوشش کریں گے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔