اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر میں چلہ کلان کی آمد، سری نگر میں دسمبر کی ایک صدی کے دوران تیسری سرد ترین رات ریکارڈ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-21
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
منفی۴ء۳:سرینگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات

Kashmir- Icicles

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

سرینگر/۲۱دسمبر
چالیس روزہ’چلہ کلان‘نے اپنے اقتدار کا آغاز ریکارڈ توڑ سردیوں سے کرتے ہوئے جہاں اہلیان وادی کو رات بھر ٹھٹھرتی سردیوں سے دو چار کر دیا وہیں گھروں میں نصب نلوں کو بھی منجمد کرکے لوگوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑا۔
ماہر موسمیات فیضان عارف کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ 133 برسوں میں سری نگر میں ماہ دسمبر میں ریکارڈ ہونے والا تیسرا کم ترین درجہ حرارت ہے ۔
سری نگر میں سال 1974 کے ماہ دسمبر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور 13 دسمبر سال 1964 کو شبانہ درجہ حرارت منفی12.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
عارف نے کہا کہ گذشتہ شب کا درجہ حرارت سری نگر میں سال 1891 سے ریکارڈ ہونے والا تیسرا کم ترین درجہ حرارت ہے ۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جو اس ضلع میں سال 1998 سے ریکارڈ ہونے والا کم ترین درجہ حرارت ہے ۔
کپوارہ میں اب تک سب کم درجہ حرارت 31 دسمبر 1986 کو منفی9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، شوپیاں اور پلوامہ اضلاع وادی کے سرد ترین مقامات رہے ہیں جہاں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی10.5 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی10.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی10.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وسطی کشمیر میں واقع سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی8.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی7.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
لداخ کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی14.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
دریں اثنا وادی کے قرب وجوار میں جب لوگ ہفرتے کی صبح نیدن سے اٹھے تو جہاں گھروں میں نصب پانی کے نل جم گئے تھے وہیں جھیل ڈل سمیت آبائی ذخائر بھی منجمد تھے جس کی وجہ سے لوگوں کو صبح کے وقت پانی کی شدید قلت سے دو چار ہونا پڑا۔
محکمہ موسمیات نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ وادی میں اگلے ایک دو دنوں کے دوران شبانہ درجہ حرارت میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ درج ہو سکتا ہے جبکہ اس کے بعد 26 دسمبر تک ایک بار ھر 2 سے 3 ڈگری کی گراوٹ ریکارڈ ہوسکتی ہے ۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ اہم گزرگاہوں اور اونچی جگہوں کی سڑکوں پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے اور برفانی حالات کے پیش نظر، سیاحوں/ مسافروں کو انتظامیہ کی طرف سے جاری ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 21 اور 22 دسمبر کو موسم مجموعی طور ر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوراب 21 دسمبر کی شام کو بعض پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری متوقع ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بعد میں 22 سے 26 دسمبر تک وادی میں موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 27 اور 28 دسمبر کو پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارشوں یا برف باری متوقع ہے جس کا سلسلہ 27 دسمبر کے دوہر سے شروع ہو کر 28 دسمبر کے سہہ ہر تک جاری رہ سکتا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ چلہ کلان جو ‘شہنشہاہ زمستان’ کے نام سے بھی وادی کے قرب وجوار میں مشہور ہے ،21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملک میںمندر مسجد تنازعات کی بحالی ناقابل قبول ہے: آر ایس ایس سربراہ

Next Post

جموں و کشمیر میں مکمل ریلوے آپریشن شروع کرنے کی تاریخ کا فیصلہ 5 جنوری کو کیا جائے گا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
جموں و کشمیر میں مکمل ریلوے آپریشن شروع کرنے کی تاریخ کا فیصلہ 5 جنوری کو کیا جائے گا

جموں و کشمیر میں مکمل ریلوے آپریشن شروع کرنے کی تاریخ کا فیصلہ 5 جنوری کو کیا جائے گا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.