بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کسی بھی کھلاڑی کی بات کا بُرا نہیں مناتا: شاداب خان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-11
in کھیل
A A
فٹنس مسائل شاداب کیلئے ڈرائونا خواب بن گئے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

کراچی//
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی کھلاڑی کی بات کا بُرا نہیں مناتے، جتنی کپتان کی بات کی اہمیت ہے اتنی ہی ہر کھلاڑی کی بات کی اہمیت ہے۔
شاداب خان اور خوشدل شاہ نے ٹوئٹر اسپیس پر انٹرویو دیا جس میں شاداب خان نے کہا کہ ہم چھٹیوں میں نیند پوری کرتے ہیں تاکہ جسم ریکوری کر سکے، میں نے جن گراؤنڈز میں کرکٹ کھیلنا شروع کی وہاں فیلڈنگ کرنا بہت مشکل ہوتی تھی۔
اُنہوں نے کہا کہ فیلڈنگ میں محنت کرتا ہوں لیکن جن گراونڈز میں فیلڈنگ سیکھی وہاں خود کو بچانا زیادہ ضروری ہوتا تھا، فیلڈنگ بہتر کرنی ہے تو فیلڈنگ کرتے ہوئے انجوائے کرنا ضروری ہوتا ہے، فیلڈنگ کرتے ہوئے میرا دل کرتا ہے کہ گیند میرے پاس آئے اور میں ڈائیو ماروں۔
قومی کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ سیکیورٹی اور موسم کی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے ملتان والوں نے اسٹیڈیم بھر دیا، ملتان والوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے ہمیں بھرے کراؤڈ میں سپورٹ کیا، اسٹیڈیم میں جب کراؤڈ آتا ہے تو کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھتے ہیں۔
شاداب خان نے کہا کہ امید ہے پہلے ایک روزہ میچ کی طرح آخری دو میچوں میں بھی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کراؤڈ بھرا ہوا ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ٹیم میں برادرانہ ماحول کی وجہ تمام کھلاڑیوں کی ایک عمر کا ہونا ہے، ٹیم میں سینیئر جونیئر کی روایت کو ہم نے ختم کیا، کوئی بھی کھلاڑی کسی سے بھی بات کر سکتا ہے جس سے ہر کھلاڑی کو اہمیت ملتی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ٹیم میں ہر کوئی ایک دوسرے کا اچھا دوست ہے اور ایک دوسرے کی پرفارمنس سے خوش ہوتا ہے، اگر ڈریسنگ روم اور گراؤنڈ میں انجوائے نہیں کیا جائے گا تو پرفارمینس نہیں دی جائے گی۔
شاداب خان نے کہا کہ آخری اوورز میں بیٹنگ کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن خوشدل شاہ پی ایس ایل اور پاکستان کے لیے اچھی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔
اپنے انٹرویو میں شاداب خان نے یہ بھی کہا کہ ویسٹ انڈیز میں میرا پسندیدہ کھلاڑی نکلوس پوران ہے، جو میرا دوست بھی ہے کیونکہ کیریبین پریمیئر لیگ میں ایک ہی ٹیم میں ہم دونوں کھیلے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اوپنرز شروع میں پچ کو دیکھ کر ہمیں باہر پیغام بھیجتے ہیں جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے پلان بنایا جاتا ہے، میچ کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن میچ جیتنے کے لیے اپنی محنت پوری کریں گے۔
دوسری جانب کرکٹر خوشدل شاہ نے کہا کہ پہلے میچ میں شاداب خان نے مجھے ہمت دی کہ میچ مکمل کرکے لوٹنا ہے، جب ساتھی کھلاڑی حوصلہ افزائی کریں تو اپنے اوپر مزید اعتماد بڑھتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لوگ مجھے ‘کھڑوس کوچ کہہ سکتے ہیں، لیکن میں ایسا ہی ہوں: چندرکانت پنڈت

Next Post

کورونا سے متاثر ولیمسن دوسرے ٹیسٹ سے باہر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

2025-07-01
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-01
دھونی ٹی ٹوئنٹی میں بطور کپتان 6000 رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے
کھیل

ایم ایس دھونی کا بڑا فیصلہ، رجسٹرکرایا ٹریڈ مارک، اب کوئی نہیں بن سکے گاکیپٹن کول

2025-07-01
ہندوستان نے نمبر ایک نیدرلینڈ کو 2-1 سے ہرایا
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم نے انگلینڈ کو 97 رن سے شکست دے دی

2025-06-30
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
کھیل

کھیل کے میدان میں بوڈولینڈ کی شناخت : مودی

2025-06-30
کھیل

زمبابوے کے سلامی بلے باز بینیٹ زخمی ہونے کی وجہ سے بلاوایو ٹیسٹ سے باہر

2025-06-30
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

ناراض شانتو نے بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کپتانی چھوڑ دی

2025-06-29
پہلا بین علاقائی ہاکی ٹورنامنٹ 19مارچ سے
کھیل

جونیئر مرد ہاکی ورلڈ کپ میں 24 ٹیمیں حصہ لیں گی، ہندوستان اور پاکستان پول بی میں

2025-06-29
Next Post
کورونا سے متاثر ولیمسن دوسرے ٹیسٹ سے باہر

کورونا سے متاثر ولیمسن دوسرے ٹیسٹ سے باہر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.