اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

منفی۰ء۶ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات

شوپیاں وادی کا سرد ترین علاقہ ‘درجہ حرارت منفی۲ء۱۰ ڈگری درج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-20
in اہم ترین
A A
منفی۴ء۳:سرینگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات

Kashmir- Icicles

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

سرینگر//
وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تیز تر ہوا ہے اور اس دوران سرینگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں سردی کی لہر اگلے کچھ دنوں کے دوران جاری رہ سکتی ہے ۔
جنوبی کشمیر کا ضلع شوپیاں وادی کا سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں شبانہ درجہ حرارت منفی۲ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ دوسرے درجے پر ضلع اننت ناگ رہا ہے جہاں شبانہ درجہ حرارت منفی۰ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
گرمائی دارلحکومت سرینگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے جہاں شبانہ درجہ حرارت منفی۰ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۸ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
جنوبی کشمیر میں واقع سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۱ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۴ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۰ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
جنوبی کشمیر کے کولگام اور پلوامہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۶ء۶ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۴ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۷ء۵ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۵ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۹ء۶ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۱ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۱۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں۲۶دسمبر تک موسم میں کسی بڑے پیمانے کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم سردیوں کا زور جاری رہ سکتا ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں۱۷سے۲۰دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں۲۱اور۲۲دسمبر کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران۲۱دسمبر کی شام سے۲۲دسمبر کی صبح تک پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد وادی میں۲۳سے۲۶دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔محکمے نے انی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ اہم گزرگاہوں اور اونچی جگہوں کی سڑکوں پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے اور برفانی حالات کے پیش نظر، سیاحوں/ مسافروں کو انتظامیہ کی طرف سے جاری ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری نگر میں۴منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

Next Post

مرکزی وزیر داخلہ کا جموں کشمیر کی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
مرکزی وزیر داخلہ کا جموں و کشمیر کی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ

مرکزی وزیر داخلہ کا جموں کشمیر کی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.