اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کانگریس امت شاہ کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہی ہے : رجیجو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-18
in قومی خبریں
A A
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

نئی دہلی// پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے بدھ کو کہا کہ کانگریس بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے بارے میں راجیہ سبھا میں وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان کا ایک مختصر کلپ دکھا کر حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہی ہے ۔
مسٹر رجیجو نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ کانگریس نے ڈاکٹر امبیڈکر کی زندہ رہتے ہوئے مخالفت کی اور ان کی توہین کی۔ سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے ڈاکٹر امبیڈکر کی اس قدر تذلیل کی کہ انہیں 1951 میں کابینہ سے استعفیٰ دینا پڑا۔ بعد میں دو لوک سبھا انتخابات میں کانگریس نے سازش کی اور ڈاکٹر امبیڈکر کو جیتنے نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اپنے دور حکومت میں بابا صاحب کو کبھی بھارت رتن نہیں دیا۔ سال 1990 میں اس وقت کی غیر کانگریسی حکومت نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حمایت سے ڈاکٹر امبیڈکر کو بھارت رتن سے نوازا۔ کانگریس کے قول و فعل میں فرق ہے ۔ کانگریس اب ان کا نام لے کر ووٹ اکٹھا کرنا چاہتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے قابل احترام اور پوجا کے قابل رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پنچ تیرتھ بنا کر بابا صاحب کی عزت افزائی کا کام کیا ہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بابا صاحب کی وراثت کو آگے لے جا رہی ہے ، کانگریس سیاسی ڈرامہ کر کے اپنی کوششوں میں کامیاب نہیں ہو سکے گی۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر شاہ نے منگل کو راجیہ سبھا میں آئین کے 75 سال کے شاندار سفر پر منعقدہ دو روزہ بحث کا جواب دیا تھا۔ کانگریس مسٹر شاہ سے ان کے خطاب کے کچھ حصوں کو قابل اعتراض قرار دیتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر رہی ہے ۔ اس معاملے پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ہنگامے کی وجہ سے بدھ کو پورے دن پارلیمنٹ کی کارروائی میں خلل پڑا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دوسرا ٹی 20: بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی

Next Post

سنجیونی اسکیم کے تحت بزرگوں کا مفت علاج ہوگا: کیجریوال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post

سنجیونی اسکیم کے تحت بزرگوں کا مفت علاج ہوگا: کیجریوال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.