ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

19دسمبر کو دہلی میں جموں کشمیر کی سکیورٹی صورتحال پر اجلاس ہو گا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-14
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
Amit shah
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

نئی دہلی/ 14 دسمبر

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 19 دسمبر کو قومی راجدھانی میں ایک اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔

عہدیداروں نے اے این آئی کو بتایا کہ میٹنگ میں بنیادی طور پر اہم سیکورٹی امور پر توجہ مرکوز کی جائے گی ، جس میں جموں کشمیر کی صورتحال پر خصوصی زور دیا جائے گا۔

متعلقہ

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

مستقبل میں پاکستان کی طرف سے کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ جنگ کا عمل سمجھا جائے گا: اعلیٰ ذرائع

جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی اجلاس میں شرکت کریں گے ، جس کا مقصد جموں کشمیر میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کےلئے حکمت عملی کا جائزہ لینا ہے۔

قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، مرکزی داخلہ سکریٹری گووند موہن، انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر تپن ڈیکا، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اوپیندر دویدی، سی اے پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل، جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری، ڈی جی پی اور دیگر سینئر فوجی افسران کے اس میٹنگ میں شرکت کرنے کی توقع ہے۔

اس سے پہلے اس نوعیت کی میٹنگ امسال 16جون کو نئی دہلی میںہو ئی تھی ۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے جدید طریقوں سے دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کرکے ایک مثال قائم کرنے کے عزم کے لحاظ سے یہ اجلاس اہم ہے۔

پچھلی میٹنگ میں وزیر داخلہ نے سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ جموں ڈویڑن میں علاقے کے غلبے کے منصوبے اور زیرو ٹیرر پلان کے ذریعے وادی کشمیر میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو دہرائیں۔

شاہ نے اس سے پہلے کی میٹنگوں میں تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو مشن موڈ میں کام کرنے اور مربوط طریقے سے فوری ردعمل کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان ہموار ہم آہنگی، حساس علاقوں کی نشاندہی اور ایسے علاقوں کے سیکورٹی خدشات کو دور کرنے پر بھی زور دیا تھا۔

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کئی مواقع پر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ حکومت جموں و کشمیر سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

19دسمبر کو ہونے والی میٹنگ جموں کشمیر میں عوامی منتخبہ حکومت کے وجود میں آنے کے بعد پہلا اجلاس ہو گا‘ لیکن اس میں وزیر اعلیٰ‘ عمرعبدللہ کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے کیونکہ مرکز کا زیر انتظام علاقہ ہونے کے ناطے امن و قانون اور انسداد دہشت گردی سے جڑے معاملات راج بھون دیکھتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا راج بر قرار‘ سونہ مرگ سرد ترین مقام

Next Post

جموں کشمیر میں طاقت کے دو مراکز تباہی کا ایک صحیح نسخہ ہے:عمرعبداللہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
تازہ تریں

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

2025-05-10
ہندپاک کا جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
تازہ تریں

مستقبل میں پاکستان کی طرف سے کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ جنگ کا عمل سمجھا جائے گا: اعلیٰ ذرائع

2025-05-10
بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دو دہشت گرد ہلاک:فوج
تازہ تریں

جنگ بھڑکانے کےلئے پاکستانی فوج اگلے مورچوں کی جانب بڑھ رہی ہے:بھارت

2025-05-10
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
تین فضائیہ افسران برخاست
تازہ تریں

’پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کےلئے تیز رفتار میزائل استعمال کیے‘

2025-05-10
تازہ تریں

جموں کشمیر میں علی الصبح دھماکوں جیسی آوازیں، سائرن گونج اٹھے ، ڈرون حملوں کی نئی لہر

2025-05-10
جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
Next Post
شیخ رشید کی اے آئی پی، جماعت اسلامی کسی اور کی دھن پر رقص کر رہی ہےں: عمر عبداللہ

جموں کشمیر میں طاقت کے دو مراکز تباہی کا ایک صحیح نسخہ ہے:عمرعبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.