سرینگر//
مرکزی حکومت نے سینئر انڈین پولیس سروس ( آئی پی ایس) افسر سید جاوید مجتبیٰ گیلانی کو چارج سنبھالنے کی تاریخ سے ڈی جی پی گریڈ میں ترقی دینے کا حکم دیا ہے ۔
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا’’۲۰دسمبر۲۰۲۳کو منعقدہ ایک میٹنگ میں اسکریننگ کمیٹی کی سفارشات کی پیروی میں اور مجاز اتھاڑی کی منظوری سے مسٹر سید جاوید مجتبیٰ گیلانی آئی پی ایس (اے جی ایم یو ٹی:۱۹۹۴) کو ڈی جی پی گریڈ کی تری دی گئی ہے جو چارج سنبھالنے کی تاریخ سے لاگو ہوگا‘‘۔
بتادیں کہ سید جاوید مجتبیٰ گیلانی سال۱۹۹۴ کے آئی پی ایس افسر ہیں وہ قانون نافذ کرنے والے اور عوامی انتظامیہ میں متعدد اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔انہوں نے جموں و کشمیر میں انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔