جموں//
فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے کشتواڑ سیکٹر کے کجائی علاقے کا دورہ کیا اور وہاں تازہ ترین سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اس دوران سی آئی ایف (ڈلٹا) کے جی او سی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا’’وائٹ نائٹ کور کے جی او سی نے سی آئی ایف ڈلٹا کے جی او سی کے ہمراہ کشتواڑ سیکٹر کے کجائی علاقے کا دورہ کیا اور وہاں تازہ ترین سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا‘‘۔
فوج نے کہا کہ جی او سی نے فوجیوں کی ثابت قدمی کے لیے ان کی سراہنا کی اور تمام آپریشنز میں پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔