بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

وادی کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ‘میدانی حصے میں بارشیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-11
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وادی کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا امکان

The tiny village of Aru in winter, Kashmir

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط

سرینگر/۱۱ نومبر
طویل خشک سالی کے بعد کشمیر کے بالائی علاقوں میں موسم کی پہلی برفباری ہوئی جس سے وادی میں پیر کے روز موسم سرما کی لہر دوڑ گئی۔
تقریبا 2-3 انچ کی تازہ برفباری کے دوران گلمرگ کے بالائی علاقوں کو ڈھانپ لیا گیا ، جس میں اس مشہور سیاحتی مقام کا افروٹ علاقہ بھی شامل ہے ۔ پیر پنجال رینج کے اونچے علاقوں اور افروٹ کی پہاڑیوں میں بھی برف کی ہلکی دھول دیکھی گئی جس سے موسم سرما کا دلفریب منظر دیکھنے میں آیا۔ ضلع کپواڑہ میں سادھنا ٹاپ میں تقریبا ً4 انچ تازہ برف باری ہوئی اور دوپہر بھر برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔
اس ابتدائی برفباری نے مقامی لوگوں اور سیاحت کے شعبے میں امید پیدا کردی ہے ، جس سے موسم سرما کا آغاز ہوا ہے۔
دریں اثنا، کشمیر کے میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی، جس سے طویل خشک حالات سے راحت ملی۔ بارش اور برفباری نے مل کر درجہ حرارت میں نمایاں کمی کی ہے ، جو وادی میں موسم سرما کی آمد کا اشارہ ہے۔
مقامی باشندے اور سیاح موسم سرما کے مکمل آغاز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، امید ہے کہ اس برفباری سے وادی کی موسم سرما کی سیاحت کو فروغ ملے گا اور آنے والے سال کے لئے آبی ذخائر بھر جائیں گے۔
ادھرمحکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں23 نومبر تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کئی امکان نہیں ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں۲۱نومبر کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہونے کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں۵۱اور۶۱نومبر کو ایک اور کمزور مغربی ہوا وادی میں داخل ہوسکتی ہے جس کے نتیجے میں شمالی کشمیر اور وسطی کشمیر کے کچھ پہاڑی علاقوں معمولی برف باری ہوسکتی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ وادی میں23نومبر تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ مختصر بارشوں کے مرحلے اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کو چھوڑ کر وادی میں23 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی ہی توقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی کے میدانی علاقوں میں صبح اور شام کے وقت ہلکی دھند چھائی رہ سکتی ہے لہذا سفر کرنے والوں سے احتیاط سے گاڑیاں چلانے کی صلاح دی جاتی ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وادی میں فصل کٹائی کا کام لگ بھگ مکمل ہوچکا ہے اگر کہیں باقی ہے تو وہ یہ کام جاری رکھ سکتے ہیں۔
ادھرجموں اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پیر کو کم روشنی کے باعث پروازیں معطل ہونے سے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو سرمائی دارلحکومت کا روڈ سے سفر کرنا پڑا۔
حکام نے بتایا کہ جموں ہوائی اڈے کی طرف شام کی تمام پروازیں اتوار کو منسوخ کر دی گئی تھیں جبکہ کم روشنی کی وجہ سے آج صبح پروازوں کے آنے اور روانگی دونوں میں تاخیر ہوئی ہے ۔
ادھر کم روشنی کی وجہ سے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو بھی پیر کی صبح جموں کا سفر بذریعہ روڈ کرنا پرا۔
عمرعبداللہ نے’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا”جموں میں کم روشنی کا مطلب اچانک اور آخری لمحے میں بذریعہ سڑک سفر کرنا پڑا”۔انہوں نے کہا”کل جموں سے کوئی پرواز باہر نہیں جاسکی نہ کوئی پرواز جموں آ سکی، اس لیے مجھے سرمائی دارالحکومت کا سفر روڈ سے اختیار کرنا پڑا“۔
وزیر اعلیٰ نے اپنے ایک اور پوسٹ میں کہا”سرکاری رہائش گاہ کی بالکونی سے کم روشنی کو دیکھ کر مجھے نہیں لگتا کہ آج بھی کسی بھی وقت پروازیں اٹھ سکتی ہیں‘ کہرے میں بمشکل ہی ہم سورج کو دیکھ سکتے ہیں“۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعلی عمر عبداللہ نے جموں سول سیکریٹریٹ سے کام کرنا شروع کیا

Next Post

سی ایم صاحب! اب کام پر لگ جائیے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار‘۲۶مارچ تک موسم خشک رہے گا
تازہ تریں

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

2025-07-09
بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط
تازہ تریں

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط

2025-07-09
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’کشمیر میں عام لوگ دہشت گردی کیخلاف ہیں‘

2025-07-09
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
تازہ تریں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

2025-07-06
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

سی ایم صاحب! اب کام پر لگ جائیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.