جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’اگر حکومت کا رویہ تبدیل نہیں ہوتا ہے تو بی جے پی متوازی حکومت چلائے گی‘

جس دفعہ۳۷۰کے تحت آسیہ ،نیلوفر اور طفیل متو کا قتل کیا گیا نیشنل کانفرنس اسی کو بحال کرنا چاہتی ہے :شرما

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-09
in اہم ترین
A A
’خصوصی حیثیت کی بحالی کیلئے منظورہ شدہ قرار داد غیر قانون اور غیر آئینی ہے ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پہلے ریلیف پھر بنکر تعمیر کرنے کی بات بھی کی جائیگی:وزیر اعلیٰ

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: آبی نیوی گیشن منصوبے کا آغاز

سرینگر//
جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سنیل شرما نے جمعہ کو کہا کہ اگر حکومت کا رویہ تبدیل نہیں ہوتا ہے تو بی جے پی متوازی حکومت چلائے گی۔
شرما نے الزام لگایا کہ اسمبلی میں اسپیکر‘عبدالرحیم راتھر نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔
بی جے پی لیڈرنے کہا’’جس دفعہ ۳۷۰کے تحت آسیہ ، نیلوفر اور طفیل متو کا قتل کیا گیا اس کو نیشنل کانفرنس بحال کرنا چاہتی ہے جس کی ہم کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دیں گے ‘‘۔
سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران شرما نے کہاکہ اسمبلی کے سپیکر عبدالرحیم راتھر نے ایوان کے تقدس اور سالمیت کو تار تار کرکے ایک مخصوص پارٹی کے لئے ایجنٹ کی حیثیت سے کام کیا۔
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ تین روز قبل ایل جی منوج سنہا نے اسمبلی میں تقریر کی اوراب اس پر شکریہ کی تحریک پیش کرنی تھی لیکن نیشنل کانفرنس نے علیحدگی پسندی سوچ کے تحت ایوان میں غیر قانونی اور غیر آئینی قرارداد کو لایا جو ناقابل برداشت ہے ۔
شرما کے مطابق سپیکر نیشنل کانفرنس کے ایجنٹ کی حیثیت سے ایوان میں کام کررہا ہے کیونکہ عبدالرحیم راتھر نے خود ہی کہا کہ یہ دفعہ ۱۷۰کی بحالی کی قرارداد ہے ۔
بی جے پی لیڈر نے عمر عبداللہ کو چیلنج کرتے ہوئے کہاکہ اگر بھارت کے آئین میں کئی پر بھی خصوصی درجے کے الفاظ درج ہوں تو میں اسمبلی سے مستعفی ہونے کے لئے بھی تیار ہوں۔
شرما نے کہاکہ دفعہ۳۷۰کی وجہ سے ہی جموں وکشمیر میں قتل عام ہوا ، کشمیری پنڈتوں اور عام شہری کا خون بہایا گیا ۔اور اسی قانون کے مطابق ہزاروں افراد مارے گئے ۔
بی جے پی لیڈر نے مزید بتایا کہ اسی خصوصی درجے کے تحت ہی آسیہ اور نیلوفر اور طفیل متو جیسے سٹوڈنٹ کا بھی قتل ہوتا ہے اور این سی اس آرٹیکل کو دوبارہ بحال کرنا چاہتی ہے ۔
اپوزیشن کے لیڈر نے میڈیا کو بتایا’’آج کا دن جموںکشمیر کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر رقم کیا جائے گا، یہ جموں وکشمیر کی جمہوریت کا سیاہ ترین دن ہوگا‘‘۔انہوں نے کہا’’گذشتہ تین دنوں سے سپیکر جو ایوان کے کسٹوڈین ہوتے ہیں، ایک خاص پارٹی نیشنل کانفرنس کے سپیکر بن کر مارشل لا نافذ کرنا چاہتے ہیں اور اپوزیشن کی آواز کو دبانا چاہتے ہیں‘‘۔
شرما کا کہنا تھا’’جو بھی کارروائی اسمبلی میں ہوئی ہم اس کو غیر قانونی اور غیر آئینی کارروائی مانتے ہیں‘‘۔
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ سپیکر نے پارٹی کی طرف سے پیش کئے جانے والے قرار داد کو ڈرافٹ کیا اور پھر اس کو غیر آئینی طور پر منظور کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس قرار داد کو واپس لیا جائے ۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ دفعہ۳۷۰؍اب ایک تاریخ بن گیا ہے اس پر کوئی بحث نہیں ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا’’اسمبلی پارلیمنٹ اور عدالت عظمیٰ سے بالاتر نہیں ہے اس میں لوگوں کے حقوق خاص طور پر ترقی کے پر بات ہونی چاہئے جبکہ اس میں جان بوجھ کر غیر قانونی کارروائیاں ہو رہی ہیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوپور انکاونٹر :سیکورٹی فورسز کو بڑی کامیابی ملی ہے :فوج

Next Post

دووی ڈی جی کے قتل کیخلاف جموں خطے میں مظاہرے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پہلے ریلیف پھر بنکر تعمیر کرنے کی بات بھی کی جائیگی:وزیر اعلیٰ

2025-05-15
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
اہم ترین

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: آبی نیوی گیشن منصوبے کا آغاز

2025-05-15
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
Next Post

دووی ڈی جی کے قتل کیخلاف جموں خطے میں مظاہرے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.