ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ ہم دھوکہ دینے والوں میں شامل نہیں ہیں‘

ہم نے اسمبلی کے ذریعے آواز اٹھائی کہ ۵؍اگست ۲۰۱۹ کو جو کچھ بھی ہوا وہ ہمیں منظور نہیں ہے :وزیر اعلیٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-08
in اہم ترین
A A
اگر واجپائی کے روڈ میپ پر عمل کیا جاتا تو جموں کشمیر آج یو ٹی نہیں ہوتا: وزیر اعلی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

’ ہم چاہتے تھے کہ اسمبلی کے ذریعے ایسی آواز بلند کی جائے جسے بی جے پی زیرقیادت مرکز بھی نظر انداز نہیں کر سکتی‘
گاندربل//
جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کو قانون ساز اسمبلی کے ذریعے آواز اٹھانے اور یہ پیغام دینے ۵؍ اگست ۲۰۱۹ کو جو کچھ ہوا وہ انہیں قبول نہیں ہے‘کا اعادہ کیا۔
وزیر اعلیٰ عمر نے گنڈاربل میں ایک اہم پل کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’میں آپ سے بار بار کہہ رہا ہوں کہ ہمیں اسمبلی کے ذریعے اپنی آواز اٹھانی ہے اور اس کے ذریعے یہ پیغام دینا ہے کہ۵؍اگست ۲۰۱۹ کو ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہے‘‘۔
گاندربل سے قانون ساز اسمبلی کے رکن عمر عبداللہ نے مزید کہا’’یہ ہماری اجازت، مرضی اور ہم سے مشورہ کیے بغیر کیا گیا تھا۔ جب پہلے دن (جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی) اس کا ذکر نہیں کیا گیا تو کچھ لوگوں نے ہمیں طنز کرنا شروع کر دیا۔وہ بھول جاتے ہیں۔ دھوکہ دیا گیا۔ ہم دھوکہ دینے والوں میں سے نہیں ہیں۔ فرق یہ ہے کہ ہم وہ لوگ ہیں جو قواعد و ضوابط کو جانتے ہیں‘‘۔
گاندربل حلقہ کے دورے کے دوران وزیر اعلی عمر عبداللہ کے ساتھ ان کے نائب سریندر کمار چودھری اور وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی بھی موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا’’ہم جانتے ہیں کہ اسمبلی کے ذریعے معاملات کو کس طرح لانا ہے۔ ہم چاہتے تھے کہ اسمبلی کے ذریعے ایسی آواز بلند کی جائے جسے بی جے پی زیرقیادت مرکز بھی نظر انداز نہیں کر سکتی۔ ہم پہلے ہی دن ایک قرارداد پیش کر سکتے تھے جسے انہوں نے کوڑے دان میں پھینک دیا ہوتا۔ تو پھر ہمیں کیا فائدہ ہوتا؟
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جلد ہی وہ ایک میٹنگ میں ضلع گاندربل بالخصوص اس حلقے کے حالات کا جائزہ لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وہ خالی ہاتھ اپنے اس حلقے میں نہیں آنا چاہتے تھے ‘ اس لئے انہوں نے آج ایک پل کا سنگ بنیاد رکھا جس سے لوگوں کو فائدہ ملے گا ۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر ‘منوج سنہا جب حال ہی میں اسمبلی سے خطاب کیا تو اس میں اس میں این سی کی جانب سے الیکشن کے ودران کئے گئے وعدوں کو شامل کیا گیا جن میں بجلی ‘ سڑک ‘ پانی ‘راشن تعلیم شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سب مدعوں کو ایل جی نے اپنے خطاب میں شامل کیا تاکہ لوگوں کو پتہ چلے کہ یہ وعدے صرف الیکشن کیلئے نہیں تھے بلکہ انہیں پورا کیا جائیگا ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’ہم نے آپ سے وعدے کئے ہیں اور ان وعدے کے ذریعے پانچ سال حکومت کرنے کی اجازت حاصل کی ہے ۔ آپ دیکھیں گے ان پانچ برسوں میں انشا ء اللہ ایک بھی دن ضائع نہیں کیا جائیگا ۔
اس سے پہلے عمر عبداللہ نے نالہ سندھ پر پریبل۔ تکنواری پل کا سنگ بنیاد رکھا جو گاندربل میں بنیادی ڈھانچے اور رابطے کو بڑھانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔
یہ ۵۰ میٹر سنگل سپین سٹیل ٹرسڈ گرڈر برج جس میں۵ء۷ میٹر چوڑا کیریج وے ہے، نبارڈ آر آئی ڈی ایف۔ایکس ایکس آئی ایکس اقدام کا حصہ ہے اوریہ پُل پریبل کو تکنواری سے جوڑے گا۔
یہ پُل ایک بار مکمل ہونے کے بعدشالہ بُگ اوربٹہ مالو کے درمیان سفری فاصلہ کو کم کر کے موجودہ۳۵کلومیٹر کے راستے سے دودرہامہ ۔ بیہامہ ۔ گاندربل کے ذریعے ۱۵کلومیٹر تک کم کرے گا۔
پُل پروجیکٹ جس کا بجٹ ۹۵ء۱۵۰۹ لاکھ روپے ہے اوراِس میں۷ء۱ کلومیٹر طویل رابطہ سڑک بھی شامل ہے۔ توقع ہے کہ یہ تین برس میں مکمل ہوجائے گی۔ یہ نیا راستہ نہ صرف آواجاہی کو بہتر بنائے گا بلکہ اس سے اِقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا اور خطے میں ترقی کے مواقع کھلیں گے۔
عمرعبداللہ نے ڈاک بنگلہ فتح پورہ میں ہفتہ وار باشندگان سے ملنے کا وعدہ کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’پریبل تکنواری پُل صرف ایک ڈھانچہ نہیں ہے۔ یہ گاندربل کے لئے ایک نئے ترقیاتی مرحلے کے آغاز کی نمائندگی کرتا ہے۔‘‘ اُنہوں نے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لئے حکومت کی لگن کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اِس سے گاندربل کے لوگوں کو براہ راست فائدہ ہوگا اور ان کے معیار ِزندگی کو بہتربنائے گا۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر تعلیم کا نومبر کے امتحانات کے نصاب میں نرمی کا اعلان

Next Post

کشتواڑ میں دو وی ڈی سی ممبران اغوا کے بعد ہلاک ‘سوپور میں جھڑپ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
بجبہاڑہ میں مختصر تصادم میں ۲ مقامی جنگجو ہلاک

کشتواڑ میں دو وی ڈی سی ممبران اغوا کے بعد ہلاک ‘سوپور میں جھڑپ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.