سرینگر//
حکومت جموںکشمیر نے چہارشنبہ کے روز جے کے اے ایس کے تین افسران کے فوری طور پر تبادلے اور تعیناتی کا حکم دیا ہے۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ میں ایڈجسٹمنٹ کے احکامات کے منتظر جے کے اے ایس سرفراز کو وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔
عزیز احمد راتھر، جے کے اے ایس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ہندواڑہ کا تبادلہ کیا گیا ہے اور انہیں وزیر اعلی سکریٹریٹ میں ایڈیشنل سکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
تابش سلیم جونیئر اسکیل جے کے اے ایس، جو فی الحال مشن یوتھ کے سی ای او کے دفتر میں تعینات ہیں، کا تبادلہ کیا گیا ہے اور انہیں زراعت پیداوار، دیہی ترقی اور پنچایتی راج، کوآپریٹو اور الیکشن ڈپارٹمنٹ کے ساتھ ایڈیشنل پرائیویٹ سکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔