اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کانگریس جموں کشمیر اسمبلی میں منطور شدہ قرار داد کا خیر مقدم کرتی ہے:قرہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-07
in اہم ترین
A A
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر///
جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) کے صدر طارق حمید قرہ نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ کانگریس پارٹی جموں کشمیر اسمبلی کی طرف سے منظور کردہ قرارداد کا خیرمقدم کرتی ہے جس میں ریاست کا درجہ اور تمام آئینی ضمانتوں سمیت جموں کشمیر کے لوگوں کے آئینی اور جمہوری حقوق کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قرہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جموں کشمیر کے عوام کا یہ پہلا جمہوری اظہار ہے جو ان کی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے۔ان کاکہنا تھا’’ مرکزی حکومت کے پاس جموں کشمیر کے لوگوں کو ان حقوق اور تحفظ سے محروم کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے جو ملک کے کئی دیگر حصوں میں پہلے سے موجود ہیں‘‘۔
کانگریسی لیڈر نے کہا کہ انڈین نیشنل کانگریس جموں کشمیر کو ریاست کا درجہ دلانے اور اس کے لوگوں کے حقوق بشمول زمین، روزگار، قدرتی وسائل اور ثقافتی شناخت کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔
قرہ کاکہنا تھا کہ بی جے پی کی قرارداد کی مخالفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے سیاسی مفادات جموں کشمیر کے عوام کی امنگوں سے متصادم ہیں۔انہوں نے کہا’’ وہ نہ صرف عوام کے جذبات کو نظر انداز کر رہے ہیں بلکہ ثقافتی شناخت، زمین، ملازمتوں اور قدرتی وسائل سمیت آئینی اور جمہوری حقوق کی بحالی میں بھی رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ وہ جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق کے خلاف کام کرتے ہوئے ان کی نمائندگی کرنے کا دعویٰ نہیں کرسکتے ہیں‘‘۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ یہ قرارداد نئی دہلی اور جموں و کشمیر کے عوام کے درمیان بامعنی رابطے کا موقع فراہم کرتی ہے، جو گزشتہ کئی سالوں میں بی جے پی حکومت کے اقدامات سے پیدا ہونے والے عدم اعتماد کی روشنی میں ہے۔
قرہ نے کہا کہ قرارداد کی مخالفت کرنا بی جے پی کیلئے سیاسی فائدے حاصل کرنے کیلئے’دودھ دینے والی گائے‘‘ بن گیا ہے۔
کانگریس کے یونٹ صدر نے کہا کہ آرٹیکل۳۷۰ کی قرارداد کی منظوری پر ایوان میں بی جے پی ارکان کی جانب سے پیدا کیا گیا ہنگامہ جموں کشمیر کے عوام کے لئے ناقابل قبول ہے۔
قرہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل ۳۷۰ کی قرارداد پر بی جے پی کی مخالفت ترقی پسند سماج کے طرز عمل کے خلاف ہے جو نہیں ہونا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ جموں کشمیر نے دس سال کے وقفے کے بعد ایک منتخب حکومت دیکھی ہے۔
کانگریسی لیڈر نے کہا کہ جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات یہاں طویل عرصے کے بعد منعقد ہوئے ہیں۔’’ ہمیں لوگوں کی امنگوں اور خواہشات کو ذہن میں رکھنا چاہئے۔ جس طرح سے بی جے پی نے قرارداد کی مخالفت کی وہ ہمارے لئے انتہائی ناقابل قبول ہے‘‘۔
قرہ نے کہا کہ جموں کشمیر وفاقی ہندوستان کا حصہ تھا ، لیکن حالیہ دنوں میں اس ڈھانچے کو واپس لے لیا گیا تھا اور ہم چاہتے ہیں کہ اسے تمام ضمانتوں کے ساتھ بحال کیا جائے۔
کانگریس کے یونٹ صدر نے کہا کہ ایوان نے آج جو قرارداد منظور کی ہے وہ حکومت ہند اور جموں و کشمیر کے عوام کے درمیان بات چیت کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں جن لوگوں نے قرارداد کی مخالفت کی ہے انہوں نے اسے نہیں پڑھا ہے یا وہ اسے صحیح طریقے سے نہیں سمجھتے ہیں۔ یا پھر وہ اسے ایک ایشو بنانا چاہتے ہیں، کیوں کہ یہ بی جے پی کے لیے سیاسی فائدے حاصل کرنے کے لیے دودھ دینے والی گائے بن چکی ہے۔
قرہ نے مزید کہا کہ قرارداد میں جموں کشمیر کے وفاقی ڈھانچے کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے جو ہم سے ’یکطرفہ‘،’من مانی‘،’غیر آئینی‘اور’غیر جمہوری‘طور پر چھین لیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قرارداد اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ حکومت کو حکومت ہند اور جموں و کشمیر کے عوام کے درمیان بات چیت شروع کرنی چاہئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۳ کے اے ایس افسران کے فوری تبادلے اور تعیناتی کا حکم

Next Post

۱۰ ویں سے ۱۲ ویں جماعت کے سالانہ ریگولر امتحانات ۱۵ فروری سے ہوں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
’کچھ میٹھا ہوجائے‘لداخ:ہند چینی افواج نے مٹھائیوں کا تبادلہ کیا

۱۰ ویں سے ۱۲ ویں جماعت کے سالانہ ریگولر امتحانات ۱۵ فروری سے ہوں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.