سرینگر//
حکومت نے ہفتہ کو انتظامیہ کے مفاد میں۶ پولیس افسران کے فوری طورسے تبادلے کا حکم دیا۔اس سلسلے میں ، وکرمجیت سنگھ آئی جی پی ٹریفک تعینات کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایک سرکاری حکم نامہ کے مطابق، ٹی نمگیال کالون، آئی پی ایس (آر آر۹۵)، اے ڈی جی پی ٹریفک، جموں وکشمیر کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر ایس کے پی اے، ادھم پور کے طور پر تعینات کیا گیا ہے، جس سے ڈاکٹر ایس ڈی سنگھ، آئی پی ایس (آر آر۹۵) کا اضافی چارج ختم ہو گیا ہے۔
وکرم جیت سنگھ، آئی پی ایس (آر آر ۲۰۰۴)، جو کہ ایڈجسٹمنٹ کے احکامات کے منتظر ہیں، کو آئی جی پی ٹریفک، جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔وویک گپتا، آئی پی ایس (آر آر۲۰۰۷)، ڈی آئی جی راجوری, پونچھ رینج، جو ڈی آئی جی جموں‘کٹھوعہ‘سانبہ رینج کا اضافی چارج رکھتے ہیں، کو ڈی آئی جی ٹریفک جموں تعینات کیا گیا ہے، آئی پی ایس جاوید احمد کول کو اس عہدے کے اضافی چارج سے فارغ کر دگیا ہے۔
حکم میں کہا گیا ہے ’’وہ ڈی آئی جی جموں،کٹھوعہ،سانبہ رینج کے عہدے کا اضافی چارج برقرار رکھیں گے‘‘۔
ڈاکٹر محمد حسیب مغل، آئی پی ایس، ایس ایس پی پی سی آر جموں کو تبدیل کرکے انچارج ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج تعینات کیا گیا ہے۔جاوید احمد کول، آئی پی ایس، ایس او برائے اے ڈی جی پی ٹریفک جموں وکشمیر، جو ڈی آئی جی ٹریفک کشمیر اور ڈی آئی جی ٹریفک، جموں کا اضافی چارج سنبھالے ہوئے ہیں، کو ایک دستیاب آسامی پر تبادلہ کرکے انچارج ڈی آئی جی ٹریفک کشمیر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ ’وہ آئی جی پی ٹریفک، جموں وکشمیر کے ایس او کے عہدے کا چارج بھی سنبھالیں گے‘۔
شاہد معراج راتھر، آئی پی ایس، کمانڈنٹ آئی آر۶بٹالین کا تبادلہ کرکے انچارج ڈی آئی جی آرمڈ کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔