سوپور/ (غلام محمد)
شمالی کشمیر سوپور میں یوتھ ٹریڑرس فیڈریشن سوپور کی ایک نشست ڈاک بنگلہ سوپور میں منعقد ہوئی، جس میں سیکنڈوں کی تعداد میں تاجروں نے شرکت کی، اس نشست میں اتفاق رائے سے ظفر احمد بٹ کو آئندہ چھ ماہ کیلئے یوتھ فیڈریشن سوپور کا صدر چْنا گیا۔
اس سلسلے میں صدر ظفر احمد بٹ نے تمام تاجر برادری اور ذرائع کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنا ذاتی وقت نکال کر اس نشست میں شامل ہوئے۔
بٹ نے تاجر برادری سے وعدہ کیا کہ وہ سوپور اور تاجران کے مسائل کو اجاگر کرکے حکومت تک پہنچانے کی کلیدی رول ادا کریںگے اور تاجران سوپور کے ساتھ شانہ بہ شانہ کام کرینگے۔
یاد رہے یوتھ ٹریڈرس فیڈریشن سوپور کا قیام کچھ ماہ پہلے عمل میں لایا گیا‘چونکہ ٹریڈرس فیڈریشن سوپور کے الیکشن میں گزشتہ آٹھ ماہ سے تاخیر ہوئی ہے اور جس کا کیس کورٹ میں بھی چل رہا ہے۔
اس کے چلتے ہوئے نو منتخب صدر ظفر احمد بٹ نے کہا کہ ہم یوتھ تاجران نے یوتھ ٹریڈرس فیڈریشن کا قیام عمل میں لایا تاکہ تاجران سوپور کے مسائل کا کچھ ازالہ ہوسکے۔