پونچھ//
جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے سوجیان گاؤں میں ہفتہ کے روز ایک ٹیکسی کے گہری کھائی میں گرنے سے ایک نابالغ لڑکی کی موت ہو گئی جبکہ سات دیگر زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق ایک گاڑی تقریباً سہ پہر تین بجے حادثے کا شکار ہوئی جب وہ تحصیل منڈی میں براری نالہ کے قریب تقریباً ۵۰ فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔
چار مسافروں کی شناخت محمد صادق ولد علی بھدور ساکنہ گگڑیاں‘۳۲ سالہ منیرہ بیگم زوجہ غلام رسول‘۶۱ سالہ عبدالاحد ولد غلام احمد لون اور دس سالہ شہبانہ کوثر دختر مہراج دین کے طور پر ہوئی ہے‘اس حادثے میں ہلاک ہو گئے۔
حادثے میں سات دیگر مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ ان کی شناخت محمد ابراہیم ولد غلام رسول‘ غلام رسول ولد محمد مجید‘ سجاد احمد ولد محمد شفیع‘ ذیشان احمد ولد ممتاز احمد‘ سربہ بیگم اہلیہ عبدالاحد، حبیب اللہ ‘اور لیاقت علی ولد شوکت حسین جو کہ گگڑیاں کے رہائشی ہیں کے طور ہوئی ہے۔
زخمیوں کو علاج کے لیے پی ایچ سی ساوجیاں منتقل کیا گیا جہاں سے سجاد کو خصوصی علاج کے لیے جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا۔
دریں اثناجموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے اوکھرال رامسو علاقے میں ایک گاڑی (ڈمپر) کو پیش آنے والے حادثے میں دو افراد جان بحق ہوگئے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رام بن کے اوکھرال رامسو علاقے میں ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں اس کے ڈرائیور اور دوسرے ساتھی کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔
متوفین کی شناخت ڈرائیور طارق حسین ساکن گگوال رامبن اور سنیت سنگھ ساکن اوکھرال کے بطور ہوئی ہے ۔
دریں اثنا اسی ضلع کے بانہال علاقے میں ہفتے کی صبح ایک تیل ٹینکر ایک رہائشی مکان سے ٹکرا گیا ۔ تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ بٹھنڈی کی طرف جار ہا ایک تیل ٹینکر ہفتے کی صبح گنڈ ٹیتھر بانہال میں مشتاق احمد بٹ ولد عبدالحمید بٹ نامی شہری کے رہائشی مکان سے ٹکراگیا۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ پیش آتے ہی ڈرائیور جائے موقع سے فرار ہوگیا جبکہ کنڈکر کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔