بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سیاحت سے جڑے افراد نے وادی میں حالیہ پر تشدد واقعات کو نا قابل قبول قراردیا

’سیاحتی صنعت امن کی بحالی میں حکومت کی مدد کرنے کیلئے پرعزم ہے‘کشمیری وادی میں امن چاہتے ہیں ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-06
in مقامی خبریں
A A
سیاحت سے جڑے افراد نے وادی میں حالیہ پر تشدد واقعات کو نا قابل قبول قراردیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حج ۲۰۲۶: حکومت نے درخواستوں کا عمل شروع کردیا ‘۳۱ جولائی آخری تاریخ

بارہمولہ میں قبرستان میں کھدائی ٹھیکیدار‘ جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس

سرینگر//
کشمیر میں سیاحت کے شعبے سے وابستہ افراد نے وادی میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے انہیں ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ صنعت امن کی بحالی میں حکومت کی مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
اس شعبے سے وابستہ متعدد کاروباری رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیاحت سے جڑے افرادنے کہا کہ وہ وادی کشمیر میں امن چاہتے ہیں۔
جموں کشمیر ہوٹلرز کلب کے چیئرمین مشتاق چایا نے کہا کہ یہ قابل قبول نہیں ہوگا کہ یہاں لوگ مارے جائیں اور معیشت تباہ ہوجائے۔ان کاکہنا تھا’’یہ کشمیریوں کیلئے قابل قبول نہیں ہے۔ ہم ان لوگوں سے درخواست کرتے ہیں جو ان کے پیچھے ہیں، ایسا نہ کریں‘‘۔
چایا نے کہا کہ لاکھوں لوگ اپنی روزی روٹی کے لئے سیاحت پر منحصر ہیں اور اس طرح کے واقعات کا مقصد امن کو درہم برہم کرنا اور سیاحت کو متاثر کرنا ہے۔انہوں نے کہا’’یہ کشمیریوں کے لیے ناقابل قبول ہے۔ ہم صرف امن چاہتے ہیں۔ ہم ان واقعات کی مذمت کرتے ہیں‘‘۔
اتوار کے روز ٹورسٹ ریسیپشن سینٹر (ٹی آر سی) کے قریب ایک دستی بم حملے میں ۱۱؍ افراد زخمی ہو گئے تھے۔ اس سے پہلے جموں کشمیر میں منتخب حکومت کے قیام کے بعد سے متعدد حملوں میں غیر مقامی افراد کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایک اور سیاحتی کھلاڑی منظور احمد وانگنو نے کہا کہ حکومت کو اس طرح کے واقعات کی اصل وجہ تلاش کرنے اور پھر اس کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بے روزگاری اور منشیات کے استعمال جیسے مسائل کو حل کرنا ہوگا۔
ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف کشمیر (ٹی اے اے کے) کے صدر رؤف ترمبو نے کہا کہ مجموعی طور پر سوسائٹی اور خاص طور پر صنعت اس طرح کے واقعات کی شدید مذمت کرتی ہے اور ان کی روک تھام کیلئے حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ترمبو نے کہا’’ہم حکومت کے اشارے پر ہیں۔ ہم اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔ ہم سیکورٹی ایجنسیوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ایسے عناصر کو روکنے کے لئے متحرک ہوجائیں‘‘۔
نیشنل کانفرنس (این سی) کے صدر فاروق عبداللہ کے حالیہ بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر کہ اس طرح کے حملے عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کیلئے ہو رہے ہیں‘چایا نے کہا کہ اس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔
چایا نے کہا’’وہ (فاروق عبداللہ) ہمارے سب سے بڑے لیڈر ہیں۔ وہ صحیح ہیں۔ یہ (حملے)دو تین سال تک نہیں ہوئے تھے، لیکن اب ہو رہے ہیں جب نئی حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے۔ اس کی تحقیقات ہونی چاہیے‘‘۔
اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ سیاحوں کی آمد پر حملوں کا کچھ اثر پڑا ہے ، چایا نے کہا کہ وہ سیاحوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کشمیر ایک محفوظ جگہ ہے اور وہ کسی بھی وقت کسی بھی جگہ کا سفر کرسکتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لاوے پورہ میں گاڑی الٹ جانے سے ایک ہلاک‘ دو زخمی

Next Post

خصوصی درجے کی بحالی کیلئے اسمبلی میں قرار داد منظور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

حج ۲۰۲۶: حکومت نے درخواستوں کا عمل شروع کردیا ‘۳۱ جولائی آخری تاریخ

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بارہمولہ میں قبرستان میں کھدائی ٹھیکیدار‘ جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
مقامی خبریں

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-07-06
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
Next Post

خصوصی درجے کی بحالی کیلئے اسمبلی میں قرار داد منظور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.