سرینگر/
سرینگر کے مضافاتی علاقے لاوے پورہ کے قریب منگل کے روز ایک گاڑی کے الٹ جانے سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو ایک عہدیدار نے بتایا کہ لاوے پورہ علاقے کے قریب گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔
عہدیدار نے بتایا کہ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک شخص کی موت ہو گئی۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت مومن مسعودی ولد گوہر مسعودی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت عماد جاوید اور عفان اعجاز لون کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ حادثے میں گاڑی کو بھاری نقصان پہنچا۔