منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

اسمبلی میں گیلانی کو خراج عقیدات‘ جموں میں احتجاج

’مرحوم علیحدگی پسندی کی حمایت اور پاکستان کی تعریف کرتاتھا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-06
in مقامی خبریں
A A
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

جموں//
شیوسینا اور ڈوگرہ فرنٹ نامی تنظیموں نے مرحوم سید علی گیلانی کو قانون ساز اسمبلی کے اراکین کی جانب سے اسمبلی میں خراج تحسین پیش کیے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے جموں میں احتجاج کیا۔
جنوبی کشمیر سے نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی، بشیر احمد ویری نے جاری اسمبلی اجلاس کے دوران تعزیتی کلمات پڑھتے ہوئے سابق رکن اسمبلی سید علی گیلانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے این سی رہنما نے کہا ’’میں سید علی شاہ گیلانی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ وہ اس ایوان کے معزز رکن رہے ہیں۔‘‘
بزرگ علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی تین بار اسمبلی کے رکن رہے۔ انہوں نے ۱۹۷۲‘۱۹۷۷ اور۱۹۸۷ میں سوپور حلقے کی اسمبلی میں نمائندی کی ہے۔۱۹۸۹ میں عسکریت پسندی کے بعد سید گیلانی نے علیحدگی پسند کیمپ میں شمولیت اختیار کر لی اور انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔ روایت کے مطابق اسمبلی میں گزشتہ اجلاس اب تک فوت ہوئے اراکین اسمبلی کو یاد کرتے ہوئے تعزیتی کلمات پڑھے گئے۔
منگل کے روز جموں میں شیوسینا کے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے ریاستی صدر منیش ساہنی نے کہا ’’جموں کشمیر اسمبلی میں پاکستان نواز علیحدگی پسند اور بنیاد پرست رہنما سید علی گیلانی کی تعریف کرنا انتہائی قابلِ مذمت اور غیرضروری عمل ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’یہ اقدام کشمیر میں ایک بار پھر علیحدگی پسندی اور بنیاد پرستی کی چنگاری کو بھڑکا سکتا ہے‘‘۔
ساہنی نے الزام عائد کیا ’’گیلانی پر بغاوت، حوالہ فنڈنگ اور پتھراؤ کے واقعات کو بھڑکانے جیسے الزامات عائد ہیں۔ گیلانی نے ہمیشہ کشمیر کو بھارت کا حصہ ماننے کے بجائے اسے پاکستان سے ملانے کا خواب دیکھا، جس پر پاکستان میں بیٹھے ان کے سرپرست خوش ہو کر انہیں ’نشانِ پاکستان‘ سے نوازتے تھے‘‘۔
ساہنی نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے حلف اٹھاتے وقت قومی وحدت اور سالمیت کے تحفظ کی بات کی تھی اور یہ بیان دیا تھا کہ وہ دفعہ ۳۷۰ کو روک کر ریاست کی ترقی پر توجہ مرکوز کریں گے، لیکن اسمبلی اجلاس کے پہلے اور دوسرے روز ہی انہوں نے رنگ بدلتے ہوئے دفعہ ۳۷۰کا نعرہ لگایا اور ان کی پارٹی کے رکن نے سید علی شاہ گیلانی کو خراج تحسین پیش کیا۔
دوسری جانب، ڈوگرہ فرنٹ کے صدر اشوک گپتا کی قیادت میں کارکنان نے بھی سید علی گیلانی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے خلاف جموں میں احتجاج کیا۔
رانی پارک جموں کے قریب جمع ہو کر مظاہرین نے اسمبلی میں گیلانی کو خراج پیش کرنے اور پی ڈی پی کی جانب سے دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کے خلاف بل پیش کرنے پر نعرے بازی کی۔
اشوک گپتا نے کہا ’’اسمبلی میں سید علی شاہ گیلانی کو خراجِ تحسین پیش کرنا دہشت گردی کی حمایت کے مترادف ہے اور یہ ایک خطرناک پیغام ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’سید علی گیلانی بھارت مخالف تھے اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں‘‘۔
ڈوگرہ فرنٹ کے صدر اشوک گپتا نے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کو مشورہ دیا کہ وہ ’’ریاست کی مجموعی ترقی اور عوامی مسائل پر توجہ مرکوز کریں اور بے مقصد معاملات کو اٹھا کر ریاست میں انتشار کی فضاء پیدا نہ کریں۔‘‘
دریں اثناپی ڈی پی کے رکن اسمبلی ترال غلام نبی نائیک نے کہا’’سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ایک ایم ایل اے ہونے کے ناطے ایوان کو سید علی گیلانی صاحب کو یاد کرنا چاہئے ۔‘‘
سید علی گیلانی نے زندگی کی۹۲بہاریں دیکھنے کے بعد۲ستمبر۲۰۲۱کو حیدر پورہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر انتقال کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’دہشت گردوں کو پناہ دینے والوں کے گھروں کو منہدم کریں گے ‘

Next Post

بانڈی پورہ میں سیکورٹی فورسز سے جھرپ میں ملی ٹنٹ ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
مقامی خبریں

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-07-06
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
Next Post
کوکر ناگ تصادم:۲فوجی ہلاک‘دو شہری زخمی‘آپریشن جاری

بانڈی پورہ میں سیکورٹی فورسز سے جھرپ میں ملی ٹنٹ ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.